Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 23, 2018

سی سی ائی ایم الیکشن۔

محمد عامر اصلاحی ۔۔۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
حلقہ اتر پردیش سے سنٹرل کونسل آف انڈین میڈیسن کی ممبر شپ کے لیے ڈاکٹر شاہنواز عالم خاں کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد صوبہ کی یونانی طبی برادری میں کافی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے- مورخہ 23 اگست کو ڈاکٹر شاہنواز عالم خاں کے اعزاز میں ، داؤد پور اعظم گڑھ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں اعظم گڑھ، مئو،سلطان پور، جون پور، بلیا اور گورکھ پور سے کورگروپ کی نمائندہ اور سرگرم ممبران نے شرکت کی بڑی تعداد میں شرکت کی - اس موقع پر ڈاکٹر شاہنواز عالم خاں نے اجلاس کے شرکاء کو عید الاضحٰی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں طبی کاز کے لیے متحد ہونے کی دعوت دی -انہوں نے اس موقع پر اپنے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں خدمت کا موقع ملتا ہے تو صوبہ میں طبیبوں کے حقوق کی بازیابی ان کا اولین ہدف ہوگا. طبیبوں کے مساوی حقوق لیے وہ ماضی میں بھی جدوجہد کرتے رہے ہیں، سی سی آئی ایم کا ممبر منتخب ہونے کے بعد وہ اس لڑائی کو مزید شدت سے لڑنے کی کوشش کریں گے-صوبہ میں یونانی طب کے تعلیمی نظام کی اصلاح، یونانی ڈسپنسریوں کی تعداد میں اضافہ، پرائیویٹ طبی کالجوں کے اساتذہ کی تنخواہ کو کم از کم سرکاری کالجوں کی بیسک تنخواہ کے برابر کروانا ان کی ترجیحات ہوں گی _انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ میں یونانی طب کے فروغ کے لئے ایک طبی اکیڈمی کی اشد ضرورت ہے، انتخاب میں کامیابی کے بعد وہ صوبائی حکومت سے مل کر اس کے قیام کے لئے پہلی فرصت میں کوشش کریں گے _اس اجلاس میں پروانچل کے مختلف اضلاع سے شریک ہونے والے یونانی طبیبوں نے متفقہ طور پر ڈاکٹر شاہنواز عالم خاں کی امیدواری کی حمایت کا اعلان کیا اور انہیں سی سی آئی ایم کے صوبائی انتخاب میں کامیابی کے لیے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا.واضح ھو اس میٹنگ کی صدارت حکیم خورشید احمد علیگ اور مہمان خصوسی ابن سیناطبیہ کالج کے پرنسپل حکیم محمداجمل   بطور مہمان خصوصی  شرکت کی اور میٹنگ سے خطاب کیا۔
صدائے وقت۔