Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 26, 2018

ایران میں زلزلہ۔

ایران میں زلزلہ،2 شخص ہلاک سینکڑوں زخمی.نقصان کا ابھی اندازہ نہیں۔

ذرائع۔۔صدائے وقت
. . . . . . . . . . . . . . . . . 
ایران کے شہر کرمانشاہ کے قریب آنے والے زلزلے سے دوشخص کی موت ہو گئی ہے اور 219 دیگر زخمی ہو گئے۔زلزلے کی شدت ریختر پیمانہ پر 5.9 درج کی گئی۔
خبر کے مطابق ،کرمانشاہ کے شمال مشرقی میں واقع شہر تازہ آباد میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔یہاں زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 3.0 سے زیادہ درج کی گئی۔ امریکی محکمہ ارضیات کا کہنا ہے کہ ایران میں کرمانشاہ شہر کے شمال مغرب میں تقریباً 88 کلومیٹر دور آنے والے زلزلے کی شدت ریختر پیمانہ پر 6.1 درج کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق راحت کا کام تیز رفتاری سے ہو رہا ہے۔مالی نقصان کا اندازہ ابھی تک نہیں لگ سکا ہے۔