Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 27, 2018

جونپور پوپی کی متفرق خبریں۔

جون پور  اتر پردیش۔(نامہ نگار)کھیتاسرائے قصبہ میں واقع پانی کی ٹنکی کے قریب قصبہ کی بڑی شاہی عید گاہ کی باؤنڈری کی دیوار گزشتہ شب تیز آواز کے ساتھ منہدم ہو گئی۔سابقہ میں بھی کئی بار عیدگاہ کی باؤنڈی کرائی گئی تھی لیکن پانی کی مناسب نکاسی نہیں ہونے اور تالاب میں پانی کے بھرنے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔
اطلاع کے مطابق قصبہ واقع مین روڈ کھیتاسرائے۔کھٹہن پر واقع پانی کی ٹنکی کے قریب قصبہ کی بڑی شاہی عید گاہ کی باؤنڈری وال ہفتہ کی رات یکایک تیز آواز کے ساتھ تالاب میں منہدم ہو کر چلی گئی۔تالاب میں بارش کا پانی بھرا ہوا ہے۔ اگرچہ اس سے قبل بھی مذکورہ عید گاہ کی باؤنڈری وال کئی بار گر چکی ہے۔ مسلسل ہو رہے بارش سے بغل میں واقع تالاب میں پانی زیادہ ہو جانے سے عید گاہ کی مغربی سمت کی تقریبا 60 فٹ تک باؤنڈری وال دیوار پانی میں گر گئی عید گاہ کے متولی مظفر حسین عرف بھولا نے بتایا کہ نے بارش کے پانی کا مناسب نکاسی نہ ہو سے تالاب میں پانی جمع ہو جاتا ہے۔ جب تالاب کا پانی اوور فلو ہونے لگتا ہے تب عید گاہ کی دیوار گر جاتی ہے۔ اس سے قبل بھی کئی بار دیوار منہدم ہو چکی ہے اور مقامی انتظامیہ سے پانی کے نکاسی کے سلسلے میں شکایت بھی کی گئی ہے لیکن کوئی کاروائی نہیں ہونے سے بار بار ایسا واقعہ پیش آرہا ہے۔
. . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . . . .  
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جون پور اتر پردیش۔ (نامہ نگار) ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے 41 کھلاڑی اور 10 ٹیم کوچ، ٹیم مینیجر آئندہ29 اگست کو راج بھون لکھنؤ میں منعقد ہونے والے کھلاڑی اعزاز تقریب میں گورنر رام نائک کے ہاتھوں اعزاز سے نوازے جائیں گے۔ پیر کو رجسٹر ار سجیت کمار جیسوال نے کھلاڑیوں کی بس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر راجارام یادو نے کھلاڑیوں اورٹیم کوچ کو مبارکباد دی۔
رجسٹرار سجیت کمار جیسوال نے کہا کہ یونیورسٹی کے کھلاڑیوں نے یونیورسٹی کی قدر قومی بین الاقوامی یونیورسٹی سطح پر بڑھانے پر فخر ہے۔یوم کھیل کے موقع پر اس وقت راج بھون میں ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی جونپور، مہاتما گاندھی کانشی ودیاپیٹھ وارانسی اور رام منوہر لوہیا اودھ یونیورسٹی کے کھلاڑیوں کو اعزاز کے لئے مشترکہ طور پر اعزازی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر منوج مشرا، ڈاکٹر وریندر وکرم یادو، ڈاکٹر دگوجے سنگھ راٹھور، ڈاکٹر وجے تیواری، ڈاکٹر کے ایس تومر، سنجے شریواستو، رجنیش سنگھ، اشوک سنگھ سمیت تمام لوگ موجود رہے۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . . 
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جون پور اتر پردیش۔ (نامہ نگار)مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے گہلائی گاؤں میں سابقہ دنوں نابالغ طالبہ کو قتل کر لاش کو ریلوے ٹریک پر پھینکے جانے کے وزقعہ کے بعد
پیر کے روز سماجوادی پارٹی کے لیڈروں مقتولہ کے گھر پہنچ کر اہل خانہ کو صبر وتحمل دلایا۔لیڈران کے وفد نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ طالبہ کے قتل میں ملوث ملزمان کسی بھی حال میں بخشے نہیں جائیں گے،کنبہ کے ساتھ انصاف ہوگا۔
سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر مقتولہ طالبہ کے گھر پہلے سابق وزیر و ممبر اسمبلی جگدیش سونکر،ضلع پنچایت صدر راج بہادر یادو، ضلع صدر لال بہادر یادو،سابق ممبر اسمبلی شردھا یادو،کیلاش دوبے سمیت کئی لیڈروں نے پہنچ کر واقعہ کے بارے میں اہل خانہ سے معلومات حاصل کیا۔اس دوران مقتولہ کے والد انل تیواری نے الزام لگاتے ہوئے کہاکی بیٹی کے قتل کے بعد لاش کو خودکشی ثابت کرنے کے لئے ملزمان نے ریلوے ٹریک پر رکھ دیا تھا۔سپا لیڈروں نے اہل خانہ کو انصاف دلانے کا یقین دلایا اور کہا کہ پولیس معاملے کی لیپا پوتی کرنے کامیاب نہیں ہوگی۔کنبہ کو انصاف دلانے کے لئے معاملے کو اسمبلی میں اٹھایا جائے گا۔واضع ہو کہ گزشتہ 23 اگست کی رات مذکورہ گاؤں رہائشی کومل تیواری گھر سے کجری گانے کی بات کہہ کر گاؤں میں گئی تھی لیکن اس کی لاش 24 اگست کی صبح مڑیاہوں کوتوالی کے باری گاؤں نیوادا ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پر ملی تھی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . 
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جون پور اتر پردیش۔ (نامہ نگار)کیراکت کوتوالی حلقہ کے ہرہری گاؤں رہائشی ایک شخص کی لاش مشتبہ حالت میں گاؤں کے ہی ایک کنویں سے ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔وہ رات میں کسی کام کے سلسلے سے باہر گیا تھا لیکن واپس نہیں لوٹا تھا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی رام راج موریہ70گزشتہ روز کسی کام سے گھر سے باہر نکلے لیکن دیر شب تک واپس نہیں لوٹنے پر لواحقین نے کافی تلاش کیا۔پیر کی الصبح کنبہ کے لوگ اس کی تلاش میں گھر سے کچھ دور پر واقع کنویں کے قریب گئے تو اندر لاش کو دیکھ کر شور مچانے لگے۔شور سنتے ہی کثیر تعداد میں مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور اطلاع پولیس کو دی گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کو باہر نکالا۔لواحقین نے زمینی تنازعہ میں قتل کرکنویں میں پھینک دینے کا الزام لگاتے ہوئے گاؤں کے ہی کچھ لوگوں کے خلاف تحر یر دیا ہے۔تحریر کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ قائم کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . . . 
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جون پور  اتر پردیش۔(نامہ نگار)مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے برہتا گاؤں کے قریب مچھلی شہر۔جنگھئی روڈ پر نامعلوم گاڑی کی زد میں آنے سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گیا جس کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق کوتوالی حلقہ کے کھجرہٹ گاؤں رہائشی راج کمار25ولد لال چند اتوار کے روز اپنی والدہ ساوتری دیوی کو راکھی بندھوانے کیلئے اپنے ننہال تلورا گاؤں گیا تھا جہاں سے دیر شام وہ واپس لوٹ رہا تھا کہ جیسے ہی مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچا تھا سامنے سے آرہی نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کو اپنی زد میں لیتے ہوئے فرار ہو گئی۔حادثہ میں موٹرسائیکل چلا رہا راج کمار شدید طور پر زخمی ہو گیا جس کو مقامی لوگوں کی مدد سے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سے حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔دیر شب ضلع اسپتال میں علاج کیلئے دوران اس کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔۔
. . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . . . 
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جون پور اتر پردیش۔ (نامہ نگار۔)بدلاپور۔سجان گنج شاہراہ پر واقع دھیرداس گاؤں کے قریب واقع سئی ندی کا پل پیر کے روز کئی جگہ سے دھنس جانے سے سنسنی پھیل گئی۔مقامی لوگوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے محکمہ تعمیر عائمہ کو بلا کر معائنہ کراتے ہوئے آئندہ حکم تک پل سے گاڑیوں کی آمد ورفت کو بند کر دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ پل کافی دنوں سے مرمت نہیں ہونے کی وجہ سے بدتر حالت میں تھا لیکن محکمہ ذاتی افسران کی عدم توجہی کی وجہ سے اتوار کی دیر شب کئی جگہ دھنس گیا۔پیر کے روز مقامی لوگ جب پل سے گزرے تو پل کی سڑک کئی جگہ سے دھنسی ہوئی دیکھ کر فوراً آمد رفت روک دیا اور اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج ہری پرکاس یادو مع فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور اطلاع محکمہ تعمیر عائمہ کو دی گئی۔اطلاع ملتے ہی محکمہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے اور معائنہ کرنے کے بعد پل سے آمد رفت کو آئندہ حکم تک روکنے کی ہدایت دی جس پر پولیس نے راستہ کو بند کر دیا۔ الہ آباد سے گورکھپور جانے والے مسافروں کو پل بند ہونے سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔