Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 27, 2018

عظمت گروپ انسٹی ٹیوٹ کا اجلاس۔

محمد عامر اصلاحی ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .   . . 
سرائےمیر آعظمگڑھ اتر پردیش۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . 
عظمت گروپ آف انسٹی ٹیوشن کا ایک اہم اجلاس .کراکت تحصیل کے ایک اسکول  میں منعقد ہوا ،گروپ کنوینر محمد عارف اصلاحی نے بتایا کہ ہمارےاجلاس میں تعلیمی رہنمائی کانفرنس کا جائزہ لے گیا اور یہ طے پایا کہ اس طرح کا پروگرام اس سے بہتر انداز میں ہر سال منعقد کیا جائے تاکہ علاقے لوگ فائدہ اٹھا سکیں ،نیز انھوں نے یہ خوشخبری بھی دی کہ جو طلبہ حفظ کرکے عصری علوم سے جڑنا چاہتے ہیں یعنی میڈیکل اور انجینرنگ کے شعبے میں جانا چاہتے ہیں ان کے لئے اقرا پبلک اسکول نعمت نگر سرائے میر میں " عظمت کیپمس " کے نام سے کیمپس کی تعمیر جلد ہی شروع ہوجائے گی اور نئے تعلیمی سال سے تعلیمی سرگرمیوں کا بھی آغاز ہوجائے گا ان شاء اللہ، یہ کیمپس"شاہین گروپ آف بیدر" کے طرز پر رہائشی کیمپس ہوگاجو تعلیم وتعلم کی ہر طرح کی سہولیات سے آراستہ وپیراستہ ہوگا ،جہاں حفاظ کرام کے علاوہ آئی آئی ٹی اور میڈیکل وغیرہ کے مسابقتی امتحانات میں حصہ لینے والے طلبہ کی بھی تیاریاں کرائی جائیں گی،۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا گروپ چاہتا ہے کہ بڑے شہروں میں حاصل تمام سہولیات ہم اپنے علاقے کے طلبہ کو اپنے علاقے ہی میں مہیا کرادیں تاکہ مقامی طلبہ بھی بھر پور استفادہ کرسکیں۔اجلاس کی صدارت گروپ کے صدر جناب طاہر جمال صاحب نے فرمائی،شرکاء اجلاس میں مفتی احمد نیاز قاسمی ،احمد ریحان فلاحی ،فرحان احمد فلاحی ،مولانا حسان منیب احمد قاسمی اور اسرار احمد وغیرہ قابل ذکر ممبران موجود تھے،مفتی احمد نیاز قاسمی کی دعاپر اجلاس کا اختتام ہوا۔