Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, August 29, 2018

ختم نبوت و تحظ نبوت کانفرنس۔

" تحفظ ختم نبوت وتحفظ حدیث کانفرنس"21 اکتوبرکو۔
. . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . . . .  
کان پورمیں بڑےپیمانےپر تیاریاں شروع۔
      ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔.  ۔۔ ۔صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . 
حضور رحمۃ للعالمین، خاتم النبیین حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت اور ختم نبوت اسلام کا اساسی و بنیادی عقیدہ ہے،اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین و فرمودات یعنی احادیث مبارکہ حجت شرعیہ ہیں۔ آپﷺ کی پیشین گوئیاں حضرت عیسیٰ ؑ کا رفع نزول حضرت مہدیؑ کا ظہور ہمارا ایمان ہے۔

اگر کوئی شخص حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی تو مانے لیکن آخری نبی نہ مانے یا آپؐ کی احادیث کو حجت نہ مانے تو وہ مسلمان نہیں۔

اس عقیدے کو مدلل طور پر سمجھنے اور سمجھانے کے لئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات رحمت، تعلیمات عدل و مساوات، تعلیمات امن و محبت کو اپنانے اور امت تک پہنچانے کی دینی ذمہ داری پر متوجہ کرنے اور اس کے طریقے کو جاننے کیلئے *جمعیۃعلماء شہرکانپور ومجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کی جانب سے مورخہ21اکتوبر 2018ء بروز اتوار ظہر تا عصر علماء ، ائمہ و اسکول و کالجوں کے ذمہ داران کا اجلاس اور رات کوعظیم الشان تحفظ ختم نبوت وتحفظ حدیث کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔*

جس میں ملک کے مرکزی دینی اداروں کے ذمہ داران و جید علماء و مشائخ شرکت فرمائیں گے۔مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے صدر،مولانا محمدمتین الحق اسامہ قاسمی  قاٸم مقام قاضیٕ شہر کانپور نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتلایا کہ اس وقت پوری دنیا خصوصا عالم اسلام کی صورتحال بہت نازک ہے۔

طاغوتی طاقتیں چہار جانب سے مسلمانوں پہ اپنا شکنجہ مضبوط کرنے کے فراق میں ہیں، ذہنی و جسمانی طور پر مسلمانوں کو ٹارچر کیا جارہا ہے، کبھی طاقت کے زورتو کبھی مال و تخت کا لالچ دیکر مسلمانوں کے ایمان کو خریدنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، ایسے میں من حیث القوم ہم سب کی خصوصا علمائے کرام کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

کہ اپنی تمام ضروری مصروفیات کو مقدم و مؤخر کرکے امت مسلمہ کے ایمان وعقیدے کو سلامت رکھنے کیلئے آگے آئیں۔مولانا اسامہ نے بتلایا کہ شہر کانپور اس وقت اسلام دشمن مشینریز کے نشانہ پہ ہے، ایک منظم منصوبے کے تحت مسلم نوجوانوں کا ایمان خراب کرنے کی زبردست کوششیں ہورہی ہیں۔

کہیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت پہ ڈاکہ ڈالا جارہا ہے تو کہیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیات اوررفع و نزول کا انکار کیا جا رہا ہے ۔ کہیں نئے نئے جھوٹے مدعیان نبوت مسیحیت ومہدویت پیدا ہو رہے ہیں۔ آپ کے جانثار شاگرد ، شریعت کو سمجھنے کیلئے معیار اور کسوٹی حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی ذات کو مجروح کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔

مولانا نے کہا ہم علمائے کرام کے ہوتے ہوئے معصوموں کے سردار ،امام الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت پہ حملے ہوں اور ہم خاموش رہیں، یہ نہیں ہوسکتا ہے۔ اسی احساس ذمہ داری کے پیش نظر مجلس تحفظ ختم کانپور نے مورخہ21اکتوبرکو ظہر تا عصر کانپور و اطراف کانپور اضلاع کے علماء ،ائمہ و دیگر دانشوروں عصری ، تعلیمی مشن سے جڑے لوگوں کا خصوصی اجلاس اور رات میں ایک بڑی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جس میں ملک کے مشاہیر علماء و مشائخ کو مدعو کیا جائے گا۔مولانا اسامہ نے بتلایا کہ کانفرنس کی تیاریاں بڑے پیمانے پہ شروع کی جاچکی ہیں، جگہ کا اعلان بھی جلد ہی کیا جائے گا۔

اُنہوں نے شہر و اطراف شہر خصوصاً کانپور نگر ،کانپور دیہات، اناؤ، ہردوئی، قنوج، فرخ آباد، فتح پور ، باندہ ،ہمیرپور، ایٹہ،اٹاوہ ، مین پوری وغیرہ اضلاع کے علمائے کرام و سبھی اہل ایمان سے حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کے دفاع کیلئے اپنے تن من دھن کے ساتھ اس کانفرنس کو کامیاب بنانے، تعاون کرنے اور ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔