Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, August 22, 2018

آعظم گڑھ جرائم۔

آعظم گڑھ اتر پردیش ۔(صدائے وقت)۔
ایس پی اعظم گڑھ نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ 20 اگست کو تھانہ حلقہ ترواں کے تحت موضع ندوہ کے رہنے والے سنیل سنگھ ولد ساگر سنگھ و پروین سنگھ ولد ونود سنگھ کو گولی مار کر گھائل کر دیا گیا تھا اس معاملے میں تھانہ تروا میں نامزد رپورٹ درج کرائی گئی اور تھانہ ترواں میں جرائم نمبر 151/18 دفعہ 307 تعزیرات ہند کے تحت سونو گری سمیت چار لوگوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔
اس کیس میں ایس پی اعظم گڑھ نے ملزمان کی فوراّ گرفتاری کی ہدایت دی۔اس سلسلے میں ایس پی دیہات اعظم گڑھ۔سی او لال گنج و تھانہ انچارج ترواں نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ممکنہ جگہوں پر چھاپے ماری و دبش جاری رکھی۔
آج مورخہ 22 اگست کو مخبر کی اطلاع پر ترواں تھانہ انچارج نے گھیرا بندی کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے پاس سے واردات میں مستعمل اسلحہ برآمد کیا ۔اور ملزمان سونو گری ولد بھانگے گری۔۔راہل گری ولد پھول چند گری۔و ببلو گری ولد مہیندر گری ساکنان موضع ندوا تھانہ ترواں ضلع اعظم گڑھ کو تعزیرات ہند کی دفعہ 307 و دفعہ 25/3 کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔