Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, August 22, 2018

کرکٹ ٹیسٹ میچ انڈیا فاتح۔

ٹرنٹ برج ٹسٹ کی فتح

تحریر/ ابونافع اعظمی

کل چوتھے دن انگلینڈ کی آخری جوڑی نہیں اکھڑ سکی تھی جس کی وجہ سے ہندوستان کی انگلینڈ میں انگلینڈ کے خلاف ساتویں جیت کے لئے پانچویں دن کا انتظار صرف سترہ گیند تک کرنا پڑا جب ایشوین کی ایک کیرم بال پر آخری بیٹسمین اینڈرسن اپنا کیچ تھما بیٹھے یہ ہندوستانی تاریخ میں دوسرا موقع ہوتا اگر یہ وکٹ کوئی پیس بالر لیتا کیوںکہ دونوں اننگ کی ١٩ وکٹیں پیسرز لے چکے تھے بیسویں وکٹ ایشوین کے حصے میں آئی اس جیت کے ساتھ کوہلی دھونی کے بعدانڈیا کے دوسرے کامیاب ٹسٹ کپتان بن گئے ابتک کوہلی ٣٨ ٹسٹ کپتانی کرچکے ہیں سات ہارے بائیس جیتے باقی ڈرا کئے
اس جیت سے جہاں ٹیم انڈیا کا مورال بلند ہوا ہے وہیں ٹسٹ سیریز دلچسپ ہوگئی ہے باقی بچے ٹسٹ میں یقیناً انڈیا انگلینڈ کا ٹسٹ کرے گی جس کو اہنی سرزمین کا خاطر خواہ فائدہ ہے اور تیز پچوں پر ان کے کم بیک کرنے کی پوری امید کی جارہی ہے انڈیا کی بولنگ یونٹ تو سیٹلڈ ہے پر بیٹنگ یونٹ میں اوپر کی بلے بازی میں ابھی بھی خلا اور اعتماد کی کمی ہے جو اسے مسلسل ابتک پریشانی میں رکھے ہوئے ہے اگر ٹیم انڈیا اپنی خامیوں خصوصا فیلڈ کیچز پر قابو پالے اور بلے باز اپنی تکنیک میں مزید سدھار کرتے ہوئے اٹیکنگ کرکٹ کھیلیں ان کے ساتھ بولنگ یونٹ کا خوبصورت تال میل ہو تو کوئی وجہ نہیں کہ ہندوستان انگلینڈ میں ایک نئی تاریخ رقم کردے۔