Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 28, 2018

صحت ور کرس کا احتجاج

جونپور اتر پر دیش۔ (نامہ نگار)شاہ گنج سوندھی بلاک کے صحت مرکز سوندھی کے عملے نے سات ماہ سے تنخواہ سے متعلق مسائل کے تشخیص نہ ہونے پر بنیادی صحت مرکز کے سامنے منگل کے روزمظاہرہ کیا۔اس دوران انھوں نے انتظامیہ کے خلاف نعرہ نازی کرتے ہوئے مسائل کا حل نہیں ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا انتباہ دیا۔
تنخواہ سے متعلق پریشانیوں پر انتظامیہ کی عدم توجہی سے سوندھی صحت مرکزکے ملازمین منگل کے صحت مرکز کے سامنے جمع ہوئے اور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے کہا کہ تقریبا ًسات ماہ سے تنخواہ موصول نہیں پارہا ہے۔جی پی ایف اور سروس بک وقت سے اپ ڈیٹ نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ان کے سامنے مسائیل پیدا ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایریر رکا ہوا ہے ساتھ ہی وقت سے پرموشن بھی نہیں دیا جا رہا ہے جس سے انھیں مسائل کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔انتظامیہ کی عدم توجہی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ملازمین نے کہا کہ اگر جلد ہی مسائل کو تشخیص حکومت کی جانب سے نہیں کیا جاتا ہے تو وہ لوگ بڑی تحریک کرنے پر مجبور ہوں گے۔ اس موقع پر اے این ایم گیتا شریواستو، گیتا دیوی، سروجا، سنگیتا موریا، حوصلہ رائے، چنتا رائے، صحت سپروائزر شیتلا پرساد سیٹھ، رام ملن یادو، گیان پرکاش، لکشمی سنگھ سمیت دیگر ملازمین موجود رہے۔