Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 28, 2018

اسکول کی دیوار منہدم۔

جونپور  اتر پردیش۔(نامہ نگار) ڈوبھی بلاک حلقہ کے بلرام پور گاؤں میں نو تعمیر سرکاری اعلی ثانوی اسکول کی باؤنڈری تیز بارش کے سبب جہاں منہدم ہو رگئی وہیں کمروں کی چھتوں سے پانی ٹپک رہا ہے جس سے یہاں بچوں کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے وہیں کوئی حادثہ نہ ہو جائے اس کو لے کر اساتذہ بھی سہمے رہتے ہیں۔یہ بلڈنگ اسکول کو ۵۱۰۲/میں ہینڈاوور کیا گیا تھا۔
ڈوبھی بلاک کے گرام پنچایت بلرام پور میں طالب علموں کی سہولت کو دیکھتے ہوئے ریاستی اعلی ثانوی اسکول کی منظوری ہوئی تھی۔اسکول کی بلڈنگ بنانے کی زمہ داری ایک ٹھکیداری ادارے کو ملی جو معیار کے برعکس تعمیر ہوئی عمارت کو۵۱۰۲ میں محکمہ کوہینڈاوور ہوئی تھی۔محکمہ کو بلڈنگ ملنے کے بعد اس میں درس تدریس شروع ہوئے ابھی دو سال بھی نہیں گزرا تھا کی بلڈنگ خستہ ہو گئی۔گزشتہ دو دنوں میں ہوئی تیز بارش میں جہاں اسکول کی باؤنڈری وال منہدم ہو گئی وہیں اسکول کے سبھی کمروں کی چھت ٹپک رہی ہے۔چھت سے پانی ٹپکنے سے جہاں بچوں کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے وہیں اساتذہ بھی کسی حادثے کی انہونی سے سہمے ہوئے ہیں۔اس سلسلے میں اسکول کے پرنسپل رمیش کمار نے بتایا کہ چار اگست کو عہدہ پر تقرری ملی ہے۔ اسکول کی حالت خستہ ہے اس میں کوئی شق نہیں ہے۔چھتوں سے پانی ٹپکنے اور بلڈنگ خراب ہونے کی شکایت اعلی افسران کو خط لکھ کر آگاہ کرایا دیا گیا ہے۔