Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 28, 2018

پرانی پنشن بحالی کے لئیے احتجاج۔

جونپور (نامہ نگار)ریاست ملازم متحدہ کونسل کے سرپرست سی بی سنگھ کی قیادت میں پرانی پنشن بحالی کیلئے منگل کے روز سی ایم او دفتر، چک بندی، آبپاشی، وکاس بھون وغیرہ میں 29 سے 31 اگست کو قلم بند ہڑتال (کام کابائیکاٹ) کیلئے سبھی ریاستی ملازمین کو گیٹ میٹنگ کے ذریعے بیدار کرتے ہوئے اپیل کیا کہ تمام ملازم ان کے دفتر میں دستخط بنا اپنے اپنے تحصیل احاطے میں دھرنا مظاہرہ کریں گے۔ حکومت کی جانب سے نئے پنشن نظام یکم اپریل2005 سے نافذ کر دی گئی ہے۔پوری ریاست کے سبھی ریاست ملازمین، استاذ افسر پنشن اسکیم کا سخت مخالفت کر رہے ہیں۔ گیٹ میٹنگ کو بدر عالم صدر ریونیو مجموعہ امین یونین، اشوک کمار، سامپیا دویدی نے خطاب کیا۔ گیٹ میٹنگ کی نظامت کونسل کے ضلع سیکریٹری چندر شیکھرسنگھ نے کیا۔