Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 28, 2018

کیرالہ سیلاب متاثرین کی امداد۔

جونپور اتر پردیش۔ (نامہ نگار)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ضلع یونٹ کی جانب سے کیرالہ کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے وزیر اعلی راحت فنڈ میں منگل کے روز 83560روپیہ جمع کرایا گیا۔
اسٹیٹ بینک کی مین برانچ میں پیسہ جمع کرتے ہوئے پارٹی کے ضلع صدر عمران بنٹی نے کہا کہ کیرالہ میں آئی آفت سے اب تک جہاں 350 سے زائد لوگوں کو جان گنوانی پڑی اور۲/ہزارکروڑ سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔اس سیلاب سے کیرالہ سے شہریوں کے سامنے کھانے پینے اور ضروریات کے سامان کا فقدان پڑ گیا ہے۔کیرالہ میں اتنی بڑی آفت ہونے کے باوجود مرکز کی حکومت نے کیرل کی نہ تو پوری طرح مدد کی اور نہ ہی دوسرے ممالک سے ملنے والی مدد کو قبول کیا۔ایسے میں ملک کے عوام ہی کیرالہ کے عوام کیلئے اپنے سطح سے مدد کی رقم جمع کر وزیر اعلی راحت فنڈ میں جمع کروا رہی ہے۔انھوں نے بتایا کہ پارٹی کی ضلع یونٹ نے عید الاضحی کے روز شاہی عیدگاہ کے باہر کیمپ لگا کر کیرالہ کے سیلاب متاثرین کیلئے مدد کرنے کی اپیل عوام سے کی تھی جس میں شہر کے عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے 34ہزار روپے کی مدد کیا۔انھوں نے کہا کہ منگل کے روز اسٹیٹ بینک کی شاخ کے زریعے کیرالہ کے وزیر اعلی راحت فنڈ میں رقم جمع کرایا گیا ہے۔اس موقع پر جاوید صدیقی،شمیم انصاری،طارق خان،ایاض اعظمی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔
اسی سلسلے میں شاہ گنج مرزا انور بیگ چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے کیرالہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے وزیر اعلی راحت فنڈ میں 50 ہزار کی رقم بھیجی گئی۔اس فنڈ سے متعلق سرٹیفکیٹ ٹرسٹ کے مینیجنگ کمیٹی کی جانب سے ضلع مجسٹریٹ جونپور کو دیا گیا۔مرزا انور بیگ انٹر کالج اسرہٹہ اور عبدالعزیز انصاری ڈگری کالج مجڈیہہ کے منیجنگ کمیٹی کے رکن کیپٹن ارسلان برلاس کی جانب سے پیش کیا گیا۔ ارسلان برلاس نے کہا کہ ملک کے تمام شہری ہمارے کنبہ ہیں، لہذا ہم سب کو ذات، مذہب، علاقے سے متعلقہ تفریق سے اوپر اٹھ کر متاثرین کنبہ کی ہر ممکن مدد کرنی چاہئے۔ اس موقع پر اسکول کے سینئر ترجمان ڈاکٹر پرشانت کمار اور ڈاکٹر سری کانت سنگھ وغیرہ موجود رہے۔ ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری نے ٹرسٹ کی جانب سے کی گئی مدد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مدد کی رقم کو بلا تاخیر ریلیف فنڈ میں جمع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔