Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 28, 2018

پولیس تحویل سے ملزم فرار۔

جونپور اتر پر دیش۔ (نامہ نگار)جلالپور تھانے میں بھینس چوری کے معاملے میں گزشتہ تین روز بیٹھائے گئے ملزم نے منگل کے روز پولیس کو دھکہ دیکر فرار ہو گیا۔تھانے سے ملزم کے فرار ہونے سے پولیس محکمہ میں افرا تفری مچ گئی۔آناً فاناً میں پولیس ٹیم ملزم کی تلاش میں کافی مشقت کیا لیکن فرار ملزم کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔تھانے سے ملزم کے فرار ہونے سے علاقہ میں چہ می گوئیوں کا بازار گرم ہو گیا۔
بتاتے ہیں کہ گزشتہ ہفتہ تال مجھوارا گاؤں رہائشی ہلدھر یادو کی بھینس کو چوروں نے غایب کر دیا تھا جس کو لیکر متاثر نے اپنے سطح سے چوروں کا پتہ لگاتے ہوئے پولیس کو آگاہ کیا تھا۔پولیس نے معاملے میں نیوادا گاؤں رہائشی ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے تھانے میں لاکر بیٹھا لیا تھا۔اس معاملے میں گزشتہ تین روز سے گاؤں میں پنچایت چل رہی ہے۔منگل کے روز تھانے کا سپاہی ملزم کو لیکر کھانے کیلئے میس میں لے رہا تھا کہ اسی درمیان ملزم نے سپاہی کو دھکہ مارکر دیوار سے کود کر فرار ہو گیا۔ملزم کے تھانے سے فرار ہوتے ہی پولیس محکمہ میں افرا تفری مچ گئی اور پولیس ٹیم ملزم کی تلاش میں چھاپہ ماری شروع کیا لیکن کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔پولیس گرفت سے ملزم کے فرار ہونے سے علاقہ کے طرح طرح کے گفتگو ہو رہے ہیں۔