Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 28, 2018

موٹر سائیکل ٹکر میں شوہر بیوی زخمی۔

جونپور اتر پردیش۔ (نامہ نگار)سرپتہاں تھانہ حلقہ کے سوراپور گاؤں میں لکھنو۔بلیا شاہراہ پر موٹرسائیکلوں کی آمنے سامنے ہوئی تصادم میں ایک موٹرسائیکل پر سوار بیوی شوہر شدید زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مد د سے دونوں زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔
اطلاع کے مطابق باگھروارا گاؤں رہائشی رام کرن (۰۴)اپنی اہلیہ مالتی دیوی(۶۳)کو لیکر موٹرسائیکل سے کسی کام سے سلسلے سے شاہ گنج جا رہا تھا کہ جیسے ہی مذکورہ شاہراہ پر پہنچا سامنے سے آرہی موٹرسائیکل سے تصادم ہو گئی جس کے سبب میں دونوں شدید زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں نے اہل خانہ کو اطلاع دیتے ہوئے زخمیوں کو علاج کیلئے شاہ گنج کے مردانہ اسپتال میں داخل کرایا جہاں حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔