Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 28, 2018

آل انڈیا او بی سی آرگنائزیشن کی جانب سے سمویدھان سممان سممیلین کی تیاری۔

آل انڈیا مسلم ا وبی سی آرگنائزیشن کی جانب سے
۱۱ ؍ستمبر کو ممبئی میں’’سویدھان سمّان سمّلن ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
۔شبیر احمدانصاری ۔
ممبئی ۲۸؍اگست۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
آل انڈیا مسلم ا وبی سی آرگنائزیشن کی جانب سے۱۱ ؍ستمبر کو ممبئی میں’’سویدھان سمّان سمّلن ‘‘ کا انعقاد برلاماتوشری ہال ممبئی میں دوپہر دوبجے ہونے جارہاہے۔اجلاس کے آرگنائزراور آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیراحمدانصاری نے اجلاس کے اغراض و مقاصدبیان کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ملک میں اقلیتوں،اوبی سی برادریوں پرروزبروز حملے اورظلم بڑھتا جارہاہے۔آئے دن ملک میں قانون کی پامالی اوردستورہندکی توہین کی جارہی ہے۔خصوصاََ لسانی ،سماجی اورمذہبی اقلیتوں کے دستوری حقوق کوچھینے جارہے ہیں ۔اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ ملک کی تمام اقلیتیں،او بی سی و دیگرپسماندہ طبقات متحد ہوکراپنے حقوق کی لڑائی لڑیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں ریاست مہاراشٹر کے سابق نائب وزیراعلی جھگن بھجبل،صدر سمتاپریشد،مادھو جانکر ( صدر راشٹریہ سماج پکش) و دیگر کئی او بی سی کے قدر آور نیتا موجود رہیں گے۔اس اجلاس کی تیار یاں زور و شور سے جاری ہیں ۔04؍ ستمبر کو شام چھ بجے خلافت ہاؤس ممبئی شہر کی تمام اوبی سی سرکردہ تنظیموں کے رہنماؤ ں کی ایک خصوصی نشست اجلاس کی تیاری کے لیے بلائی گئی ہے۔ اسی طرح ریاست کے ہر ضلع میںآل انڈیامسلم اوبی سی آرگنائزیشن کے نمائندے اجلاس کو کامیاب بنانے میں را ت دن محنت کررہے ہیں۔ ریاست بھرسے تمام مذہبی او بی سی رہنما ،سماجی تنظیموں،جماعتوں اور سنگھٹناؤں کے لوگوں کومدعو کیاگیاہے۔۲۰۱۹ہونے پارلیمانی الیکشن میں او بی سی سماج کا اہم کردار ہوگا۔اس کے لیے ایک ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دیاجائیگا۔اجلاس کنوینر اور ممبئی صدصدرنظا م الدین راعین نے کہاکہ ممبئی و مضافات کی تمام اوبی سی جماعتوں سے رابطہ قائم کیاجارہا ہے ۔اسطرح کی اطلاع آل انڈیامسلم اوبی سی آرگنائزیشن کے ترجمان مرزاعبدالقیوم ندوی نے دی ہے.
صدائے وقت۔