Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 28, 2018

شاہگنج میں بڑھتے جرائم۔

۔شاہگنج میں لوٹ ۔چوری رہزنی کی وارداتوں کو روکنے میں پولیس ناکام۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
جونپور اتر پر دیش (نامہ نگار) ۔ضلع جونپور کے تھانہ حلقہ شاہگنج میں جرائم میں اضافہ کیوجہ سے عوام میں بے چینی ہے۔ روزانہ کہیں نا کہیں لوٹ۔ رہزنی۔ اور دوسرے جرائم کے واقعات ہوتے رہتے ہیں اور پولیس ابھی تک جرائم کی روک تھام میں نا کام نظر آرہی ہے۔ گزشتہ کل موضع ارگو پور کلاں میں شب میں کچھ نقاب پوش بدمعاشوں نے اسلحے کے زور پر بچوں اور عورتوں کو اسلحہ کی نوک پر خوف زدہ کر کے یرغمال بنا لیا اور تقریباً 3 لاکھ کے زیورات و نقدی لوٹ لے گئے۔ یہ واقعہ کرشن کمار یادو کے گھر کا ہے جو رات میں ایک موبائل ٹاور پر سروس کرتا ہے۔ پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس کے قبل ابھی چند روز پہلے شاہگنج میں سینٹ تھامس اسکول کے پاس واقع ندیم احمد ولد ماسٹر جلال احمد مرحوم کے گھر زبردست چوری ہوئی جس میں قیمتی سامان و نقدی کے علاوہ ان کی موٹر سائیکل بھی چور بڑی دلیری سے اٹھا لے گئے۔ چند ماہ قبل اسی جگہ پر واقع ڈاکٹر عقیل الرحمن کے گھر پر
زبر دست چوری ہوئی تھی جس میں تقریباً 15 لاکھ مالیت کا سامان جس میں نقدی و زیورات وغیرہ شامل تھے چور بڑی سینہ زوری سے اٹھا کر لے گئے۔یہ اتنا بڑا ہائی ہروفائل کا معاملہ تھا کہ ڈاگ اسکوائڈ بھی آیا اور صوبائی وزیر ریتا بہوگنا نے بھی ذاتی دلچسپی دیکھائی۔مگر ڈھاک کے تین پات۔۔۔۔نہ کوئی سراغ لگا اور نہ ہی کچھ ہوا پولیس تفتیش کے نام پر خانہ پوری کر کے معاملے کو سرد بستہ میں ڈال دی۔ایک اطلاع کے مطابق شاہگنج کوتوالی حلقہ کے تحت 200 سے زائد چوری۔رہزنی کے معاملات تفتیش کے نام پر سرد بستہ میں پڑے ہیں۔۔ہولیس انتظامیہ کی شبیہ ان معاملات کیوجہ سے بے حد خراب ہو رہی ہے۔