Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 19, 2018

بی ایس پی کی ضلع جائزہ میٹنگ۔

بی جے پی حکومت میں دلتوں پر مظالم ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹر سدھارتھ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . جونپور اتر پردیش۔(صدائے وقت۔)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . .
بہوجن سماج پارٹی کی ایک ضلعی جائزہ میٹنگ کا انعقاد شہر جونپور میں پارٹی کے صوبائی صدر آر ایس کشواہا کی قیادت میں ہوا۔جس میں ضلع کے تمام  اسمبلی حلقہ کے ارکان و عہدیدارن نے شرکت کی۔اس موقع پر پارٹی کو مظبوط کرنے۔پارٹی کے اغراض و مقاصد کو عوام تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔صوبائی صدر آر ایس کشواہا نے اس موقع پر کہا کہ کسی بھی پارٹی کی کامیابی کا انحصار کارکنان پر ہوتا ہے۔سماج میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے اندر بھی تبدیلی لانی ہوگی،سیاسی سوچ پیدا کرنی ہوگی۔جمہوری ملک میں سب سے بڑی طاقت ووٹ کی ہوتی ہے ہمیں ووٹ کی طاقت پہچاننی ہوگی۔اس موقع پر ڈاکٹر سدھارتھ نے کہا کہ ملک میں افرا تفری کا ماحول قائم ہے ۔نظم و نسق کی حالت بد تر ہے۔بی جے پی گورمنٹ ایک طرف تو دلتوں کی ہمدردی کا ڈھونگ رچ رہی ہے اور دوسری طرف دلتوں اور اقلیتوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ان کا عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے۔ ضلع کنوینر خورشید احمد نے بھی میٹنگ کو خطاب کیا ۔اس موقع پر سابق ممبر پارلیمنٹ اوما کانت یادو۔روی کانت یادو۔سلیم خاں ۔پرویز عالم بھٹو۔سدھانشو کمار گوتم وغیرہ خصوصی طور پر موجود تھے۔