Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 18, 2018

دریچہ ہند

منی شنکر ایر کی دوبارہ انٹری
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
تحریر/ ابونافع اعظمی
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
منی شنکر ائر ہندوستانی سیاست کا معروف نام ہے اپنی سیکولر شبیہ اور مودی جی کے خلاف حدود آدب سے نکلنے کی سزا بھی پا چکے ہیں گزشتہ دسمبر میں گجرات کے صوبائی الیکشن کے دوران جب انہوں نے وزیر اعظم ھند مودی جی کو نیچ قسم کا انسان کہا تو کانگریس صدر راہول گاندھی نے ان کی ممبری معطل کردی تھی آج بحال کردی گئی ہے جو یقیناً سیکولر فورسز کے لئے ایک بڑی خبر ہے
منی شنکر ایر نہ صرف ایک  دبنگ سیاستدان بلکہ بیباک صحافی اور قابل ڈپلومیٹ ہیں ہندوستان و پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات کے بہت بڑے داعی ہیں فروری میں ایک ادبی فیسٹیول میں پاکستان گئے تو ان کے اس بیان پر ہندوستان میں بڑے لے دے ہوئی جب انہوں نے کہا کہ مجھے ہندوستان کی طرح پاکستان سے بھی محبت ہے آج اسی طرح سے سِدّھو کی پاکستان آمد جنرل باجوہ سے معانقہ ہندوستان میں ایک موضوع بن چکا ہے جو لوگ سِدّھو کے اس دورے کی حمایت کررہے ہیں ان کا سوال بڑا معقول ہے کہ مودی جی بھی تو اچانک پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں اور نواز شریف کی نواسی کی شادی میں شرکت کی تھی ۔ بہر حال یہ عجیب و غریب سیاست ہے نواز شریف مودی جی سے پینگ بڑھاتے تھے تو نئے وزیر اعظم عمران خان صاحب انہیں مودی کا یار پاکستان کا غدار کہتے تھے اور آج جب ان کا دور آیا تو کیا خوب فرمایا کہ مودی جی اگر ایک قدم بڑھیں گے تو وہ دو قدم تعلقات کی بہتری کے لئے بڑھائیں گے خدا کرے انڈ و پاک کے تعلقات ٹنس نہ رہیں یہی خارجہ امور میں سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔