حافظ مولوی طاھر اسلام۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
موجودہ دور میں جو انتشار اور ابتری
پھیلی ہوئی ہے اس کے وجوہ بہت زیادہ اور متنوع قسم کے ہیں؛ علما اور صوفیہ کا اپنا کردار صحیح طور پر ادا نہ کرنا بھی ایک بنیادی وجہ ہے- امر بالمعروف اور نہی عن المنکر سے پہلو تہی کرنا؛ شرعی مسائل میں دیانت داری سے رہ نمائی کرنے کے بجاے لوگوں کی خواہشات کو مد نظر رکھنا؛ دنیوی جاہ و حشمت اور مال و دولت کو مطمح نظر بنا لینا؛ عام لوگوں کو حقیر سمجھنا اور ان سے درشتی سے پیش آنا وغیرہ ایسے امور ہیں جن کی وجہ سے لوگ علما اور صوفیہ سے دور ہو جاتے ہیں یا پھر محض عقیدت مندانہ تعلق پر قانع رہتے ہیں نتیجتاً بگاڑ میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے-
صدائے وقت۔
متفرق
Saturday, August 18, 2018
Author Details
www.sadaewaqt.com