Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 25, 2018

سی سی آئی ایم الیکشن۔


صدائے وقت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونانی ایمس۔۔ ایلوپیتھک پریکٹس۔و سرکاری نوکریاں ہوں گے اہم مدے۔

  ڈاکٹر نوال الرحمن۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
اتر پردیش میں سی سی آئی ایم الیکشن کو لیکر طبی دنیا میں ہلچل ہے۔ پرچہ نامزدگی کے بعد امیدوار اپنی اپنی قسمت آزمانے میدان میں آ چکے ہیں اور ہو پی کے تمام اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں۔انھیں امید واروں میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طلباء لیڈر و طبیہ کالج ۔اے ایم یو سے بی یو ایم ایس کی سند حاصل کئے ڈاکٹر نوال الرحمٰن بھی کافی جوش و خروش سے میدان میں ہیں۔ڈاکٹر نوال ہمیشہ یونانی سے متعلق معاملوں اور مسائل کو اٹھاتے رہے ہیں۔کچھ وقت قبل ڈاکٹر نوال یونانی ڈاکٹروں کے مسائل کو لیکر مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا سے ملکر میمورینڈم بھی دے چکے ہیں۔ڈاکٹر نوال نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ کہا کہ یونانی ایمس کا معاملہ کافی اہمیت کا حامل ہے اس میں یونانی پر ریسرچ ورک اور طلباء کو اچھی تعلیم مل سکے گی۔سرکار نے اس معاملے کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا اسی لیئے ابھی تک یونانی ایمس کا معاملہ کھٹائی میں پڑا ہے۔ڈاکٹر نوال نے کہا کہ بی یو ایم ایس طلباء کو ایلوپیتھک کے سارے مضامین پڑھائے جاتے ہیں اور کسی بھی ضلعی سطح کے اسپتال سے انٹرن شپ بھی کرائی جاتی ہے پھر بھی ایلو پیتھک پریکٹس میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس معاملے کو بہت سنجیدگی اور زوردار طریقے سے اٹھانے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر نوال نے کہا کہ یونانی طریقہ علاج کے پچھڑے پن کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ صوبے میں یونانی ڈاکٹروں کی سرکاری نوکریوں کی بہت قلت ہے اس مدعے کو بھی سنجیدگی سے لیا جائے گا۔اور اس کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔اس کے علاوہ ڈیلی ویجیز یا کنٹریکٹ پر کام کر رہے یونانی ڈاکٹروں کی تنخواہ ریگولر والوں کے مساوی کرنے کی کوشش کی جائے گی۔پرائیویٹ کالجوں میں پڑھا رہے اساتذہ کا مسلہ بھی اہم ہے  صوبے کے تمام اضلاع و تحصیل میں یونانی ڈ سپنسری کا قیام بھی ہونا چاہیئے۔اسی کے ساتھ ڈاکٹر نوال نے تمام اطباء سے اپیل کی ہے کہ یونانی کے مسائل کو حل کرانے اور سی سی آئی ایم میں اٹھانے کے لئیے نمایندگی ضروری ہے لہذا لوگ اپنی دعاوں سے نوازیں۔