Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 25, 2018

کانگریس اقلیتی سیل کے صدر ندیم جاوید کا بیان

جونپور۔اتر پردیش۔ (نامہ نگار)کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان و اقلیتی سیل کے قومی صدر ندیم جاوید نے کہا کہ  ملک کے وزیر اعظم پڑوسی ملک پاکستان بنا دعوت کے نواز شریف کے گھر پہنچ کر بریانی کھاکر آئے ہیں اور اب ان کی پارٹی کے لوگ اپنی گریبان میں جھاکنے کے بجائے سدھو کو ملک کا دشمن ثابت کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ملک کے سابق وزیر اعظم انجہانی اٹل بہاری واجپئی کی استھیوں کو جس طرح مزاحیہ انداز میں یاترا کے دوران بھاجپا کے لیڈران کے فوٹو اور ویڈیو سامنے آرہے ہیں اس سے صاف ہے کہ بھاجپا صرف لوگوں کا مذاق اڑانے میں بھروسہ رکھتی ہے کیوں کہ سابقہ انتخاب میں کئے گئے وعدوں پر بھی اس نے عوام کے ساتھ مذاق ہی کیا ہے۔مذکورہ باتیں انھوں نے شہر کے سکھی پور واقع اپنے رہائش پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہیں۔
انھوں نے کہا کہ ملک کے ایک بڑے کارپوریٹ گھرانے کو فائدہ پہنچانے کیلئے رافیل ڈیل میں بڑا گھپلا کیا گیا ہے۔رافیل ڈیل پر جواب مانگنے پر وزیر اعظم سمیت پوری پارٹی خاموش ہے۔اس ملک میں سب سے بڑا گھپلا مدھیہ پردیش کا ویاپم گھپلا ہے جس کا آج تک حکومت کوئی جواب نہیں دے پائی ہے۔
مرکزی حکومت نے سابقہ لوک سبھا انتخاب میں وزیر اعظم نے پورے ملک کی عوامی ریلیوں میں اچھے دنوں کے ساتھ ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن ان کا وعدہ جملے میں تبدیل ہو گیا۔بھاجپا حکومت مرکز سمیت صوبے میں ہر محاذ پر ناکام ثابت ہو چکی ہے۔ آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئے کانگریس پارٹی پوری طرح تیار ہو چکی ہے۔عوام کو صرف جملہ دینے والی بھاجپا کے خلاف کئی پارٹیاں کانگریس کے ساتھ اتحاد کر چکی ہے اور عوام بھی جھوٹ کی بنیاد پر کھڑی مرکزی حکومت کی کمر توڑنے کیلئے بیتاب ہے۔صوبے میں ہر روز لوٹ،قتل اور آبروریزی کے بڑھتے واقعات سے عوام خوف زدہ ہیں۔انھوں نے کہا کہ آئندہ 12ستمبر سے مرکزی حکومت کے خلاف پورے مشرقی اتر پردیش میں ایک بڑی احتجاجی مظاہرہ کا آغاز کانگریس پارٹی کرے گی جس کی شرعات جونپور سے ہوگی۔