Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 25, 2018

دھوکا دھڑی کا معاملہ۔

جونپور  اتر پردیش۔(نامہ نگار)پوارا تھانہ حلقہ کے کنورپور رہائشی انل کمار یادو نے علاقے کے ہی رجوپور گاؤں رہائشی ترلوکی ناتھ گوتم اور اس کے چار دیگر ساتھیوں کے خلاف ریلوے میں نوکری دلانے کا جھانسا دے کر آٹھ لاکھ روپے کی ٹھگی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے تھانے میں تحریردیا ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی انل کمار یادو ولد ستیہ نارائن نے تھانہ انچارج پوارا کو دیے گئے تحریرمیں علاقے کے ہی رجوپور رہائشی ترلوکی ناتھ گوتم ولد دھرمداس اور اس کے چار دیگر ساتھیوں پر ریلوے میں نوکری دلانے کے نام پر اس سے آٹھ لاکھ روپے کی ٹھگی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ کام کے  تلاش میں تھا کہ اس کی ملاقات ایک دن ترلوکی ناتھ سے ہو گئی۔اس نے بتایا کہ اس کے ایک رشتہ دار ریلوے سیکشن میں بڑے افسر ہے اگر وہ پیسہ خرچ کرے تو اسے ریلوے میں ملازمت دلوا دے گا۔ انل ترلوکی کے جھانسے میں آ گیا اور اس بتائے مطابق پہلے پانچ لاکھ روپے اس کو دے دیا پھر ترلوکی اور اس کے ساتھیوں نے اسے لے جا کر کہی فرضی ٹریننگ کرائی اور فرضی طبی جانچ بھی کرا دیا۔ اس کے بعد جواننگ لیٹر کے نام پر باقی تین لاکھ روپے بھی لے لئے روپے لینے کے بعد جب ترلوکی گمراہ کرنے لگا تو انل کو شک ہوا کہ وہ ٹھگی کا شکار ہو گیا۔ انل اور اس کے والد ستیہ نارائن جب ترلوکی کے گھر گئے تو وہاں اس کے والد دھرمداس سے ملاقات ہوئی۔پہلے تو اس نے کچھ بھی کہنے سے نکار کر دیا لیکن بعد میں دباؤ دینے پر پیسہ واپس کرنے کی بات قبول کیا۔ اسی درمیان کچھ دوسرے لوگ بھی انل سے ملے جو ترلوکی کے جھانسے میں آکر اپنا سب کچھ لٹا چکے تھے۔ ایک دن انل جب کچھ دیگر لوگو کے ساتھ ترلوکی کے گھر اپنا پیسہ واپس لینے گیا تو اس کے والد اور دیگر لوگ ان سب کو گالیاں دیتے ہوئے بھگا تے ہوئے ایس سی،ایس ٹی ایکٹ کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دینے لگا۔ تھانہ انچارج نے متاثر کی تحریر پر ملزم ترلوکی ناتھ گوتم اور اس کے چار دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔