Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 25, 2018

نقدی و زیورات کی لوٹ۔

جونپور  اتر پردیش(نامہ نگار)شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے ارگوکلاں گاؤں میں گزشتہ دیر شب حوصلہ بلند نقاب پوش بدمعاشوں نے اسلحے کے زور پر خوفزدہ کر خاتون اور بچوں کو یرغمال بنا کر نقدی اور زیور سمیت تقریبا ۳/ لاکھ روپے سے زیادہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔بدمعاشوں کے جانے کے بعد کسی طرح آزاد ہونے کے بعد متاثرہ نے کوتوالی پولیس کو اطلاع دیا۔
اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے موقع معائنہ کر نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ درج کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی کوٹے داررام داس یادو کے گھر جمعہ کی دیر شب چار کی تعداد میں نامعلوم نقاب پوش بدمعاش پیچھے کے راستے سے  درخت کے سہارے چھت سے گھر میں داخل ہوگئے۔گھر میں داخل ہوتے ہی بدمعاشوں نے رام داس کی بہو چندرکلاں یادو اہلیہ کرشن کمار یادو جواپنے تین بچوں کے ساتھ گھر میں اکیلی تھی کو بدمعاشوں نے بچوں سمیت اسلحے سے خوفزدہ کر ان ہاتھ پاؤں باندھ کر ایک کمرے میں یر غمال کر دیا۔ اس کے بعدگھر میں رکھے سامان اور نقدی لیکر فرار ہو گئے۔متاثرہ کے مطابق بدمعاشوں نے۲۳/ ہزار نقدی اور زیور سمیت تین لاکھ روپے سے زیادہ کے زیورات اور قیمتی سامان  لوٹ کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ کاشوہر کرشن کمار یادو تاخہ مغربی گاؤں میں ایک موبائل ٹاور پر سیکورٹی گارڈ کی نوکری کرتا ہے واقعہ کے وقت اس کے شوہر کی رات کی شفٹ کی ڈیوٹی تھی اور کنبہ کے دوسرے مرد ممبران کچھ فاصلے پر دوسرے گھر میں تھے۔بدمعاشوں کے جانے کے بعد کسی طرح خاتون اپنے کو آزاد کراتے ہوئے کنبہ کے ممبران سمیت پولیس کو اطلاع دیا۔پولیس نے معاملے میں نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ درج کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔