Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 25, 2018

مسافر بس و ٹرک میں ٹکر۔

جونپور اتر پردیش (نامہ نگار)ضلع کے مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے کھجرہٹ گاؤں کے قریب روڈویز بس کھڑی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنی زبردست تھی کھڑی ٹرک شاہراہ کنارے واقع کھڈ میں پلٹ گئی۔ حادثہ کے بعد چیخ وپکار کی آواز سن آس پاس کے لوگ موقع پر دوڑ پڑے اور اطلاع پولیس کو دی گئی۔مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے سبھی زخمیوں کو بس سے باہر نکالا اور ایمبولنس کی مدد سے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا۔ حادثہ میں نصف سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ۔بس الہ آباد ڈپو سے مسافروں کو لیکر دوہری گھاٹ مئو جا رہی تھی۔
بتاتے ہیں کہ جمعہ کی دیر شب میں مئو ضلع کی دوہری گھاٹ ڈپو کی روڈویز بس یوپی ۰۵اے ٹی ۹۳۲۵ الہ آباد ضلع سے مسافروں کو لے کر دوہری گھاٹ کے لئے روانہ ہوئی۔ ہفتہ کی صبح مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے کھجرہٹ گاؤں کے قریب جونپور۔رائے بریلی شاہراہ پر پہنچی ہی تھی کہ شاہراہ کے کنارے کھڑی ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے روڈویز کے اگلا حصہ پوری طرح تباہ ہو گیا اور ٹرک شاہراہ کنارے واقع کھڈ میں پلٹ گئی۔حادثہ کے بعد مسافروں کی چیخ وپکار سن مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو بس سے باہر نکالتے ہوئے اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے ایمبولنس کی مدد سے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔زخمیوں میں پون سنگھ(۶۲)ولد سنجے سنگھ اسرارپور اعظم گڑھ، شوریہ کمار سنگھ(۰۷) چھپرا سلطان پور اعظم گڑھ، زبیر انصاری (۰۵)ولدعیسی ضلع دیوریا، بھگوان بند(۰۵)ولد رام دہائی ساکن سرسوا ں دیدارگنج اعظم گڑھ، ودیا بند(۵۴)اہلیہ بھگوان بند سرسوا ں دیدارگنج اعظم گڑھ، راج کمار(۳۵)ولد گروکل پرساد رسول پور گوری گھاٹ مؤ، سورج نشاد(۷۱)ولد رام سکل ببوری کلا ں سنگرامؤجونپور شامل ہیں۔زخمیوں میں چار مسافروں کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔