Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 25, 2018

سیلاب زدہ صوبہ کیرالہ کے لئے امدادی کیمپ۔

جونپور اتر پردیش۔ (نامہ نگار) امداد فاؤنڈیشن کی جانب سے کیرل سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے شاہی پل کے قریب پنجابی مارکیٹ کے پاس ایک امدادی کیمپ لگایا گیا جس میں عید الاضحی کی نماز ادا کرنے کے بعد شاہی عید گاہ سے لوٹ رہے فرزندان توحید نے کیمپ پر رک کر سیلاب زدگان کے لئے بھرپور مدد کی۔ تقریبا نصف گھنٹے میں فاؤنڈیشن نے ۸۲۷۶۳/ روپے جمع کئے۔
اسی ترتیب میں جمعہ کی نماز میں شہر کی شاہی اٹالا مسجد، بڑی مسجد، شاہی قلعہ مسجد اور شہر کی دیگر مساجدوں سے ۰۰۲۸۴/ روپے مدد کے طور پر جمع کیا گیا۔اسی طرح ہفتہ کے روز بھی فاؤنڈیشن نے شہر کے دیگر مقامات سے ہزاروں روپے مدد کیلئے جمع کئے۔فاؤنڈیشن کے صدر اور فاؤنڈیشن کے ممبران کی جانب سے یہ ہدف رکھا گیا ہے کہ ایک لاکھ روپے کی مدد کیرل کو مذکورہ ادارے کی جانب سے بھیجا جائے گا لیکن ٹیم کی محنت اور شہر کے باشندگان کے مدد کرنے کا جذبہ دیکھتے ہوئے یہ ہدف اور زیادہ بڑھا دیا گیا اس کے لئے شہریوں، طلبا ء و طالبات اور تمام لوگوں سے فاؤنڈیشن کے لوگوں نے مدد کی اپیل کیا۔اس موقع پر محمد زاہد راعین محمد عاصم، ارشد خان، ایڈوکیٹ مہندی رضا، ڈاکترعرشی، اتل گپتا، دویندر مودنوال، مہیش، موہت موریا، محمد اکرم، محمد شعد، فیضان سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔