Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, August 8, 2018

ہیلتھ کارنر۔


تخم ملنگا کے فوائد۔ (صدائے وقت)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 

السلام علیکم دوستو تخم ملنگا کو گرمیوں کے موسم میں کھایا جاتا ہے۔ تخم ملنگا اپنے مفید فائدے کی وجہ سے بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے آج ہم آپ کو تخم ملنگا سے ملنے والے فائدے کے بارے میں بتا رہے ہیں گرمیوں کے موسم میں تخم ملنگا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے عام طور پر تلسی کے بیج اور بلنگو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ بیج اپنے فائدے کی وجہ سے بہت زیادہ پسند کیے جاتے ہیں۔ تخم ملنگا اینٹی آکسیڈنٹس کا بہت اچھا ذریعہ ہے، اس کے علاوہ اس میں پروٹین ، فائبر ، کیلثیم، میگنیشیم
اور فاسفورس بھی بھر پور مقدار میں پایا جاتا ہے۔ سحر و افطار میں تخم ملنگا استعمال کرنے سے نظامِ ہضم صحت مند طریقے سے اپنا کام سرانجام دیتا ہے ، اس کو کھانے سے ہمارے جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں، جانیئے۔ جسم کی فالتو چربی اور وزن کو کم کرنے کیلئے تخم ملنگا کا استعمال انتہائی فائدے مند ہے۔ یہ آپکے میٹابولزم کو تیز کر کے فالتو چربی کو پگھلانے کا کام کر تا ہے۔ ان کے اندر فائبر اور اینٹی آکسائیڈنٹس زیادہ مقدار میں ہونے کی وجہ سے یہ آپکے ڈائجیسٹو سسٹم کو بھی صحت مند رکھتے ہیں جس کی وجہ سے فیٹ سیلزکو بریک ڈاوٗن کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ایسے لوگ جو بڑھتے ہوئے وزن اور فالتو چربی کی وجہ سے پریشان ہیں وہ روزانہ خوراک میں ایک چمچ تخم ملنگا کو ایک گلاس لیموں پانی میں ڈال کر استعمال کریں، اس سے کچھ ہی دنوں میں فالتو چربی کو پگھلایا جا سکتا ہے۔ تخم ملنگا دل کیلئے بھی بہت زیادہ فائدے مند ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس کے اندر اومیگا ۳ میٹا آکسایئڈ اور اومیگا ۶ میٹا آکسائیڈ کی وافر مقدار ہونے کی وجہ سے یہ آپکے دل کی بیماریوں کو پیدا کرنے والے ایل ڈی ایل کیسٹرول کو ختم کرنے میں اور آپکے دل میں ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی مقدار کو برابر رکھنے کا کام بھی کرتا ہے۔ اگر جسم میں کولیسٹرول کی مقدار میں اضافہ ہو جائے تو ہائی بلیڈپریشر اور دل کی بیماریا ں پیدا ہوتی ہیں، روزانہ ایک چمچ تخم ملنگا
ایک گلاس لیموں پانی میں ڈال کراستعمال کرنے سے دل کی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ خون کی کمی کو پورا کرنے کیلئے تخلم ملنگا نہایت فائدے مند ثابت ہوتا ہے، کیونکہ جسم میں آئرن کی کمی پیدا ہوجاتی ہے تو اس سے ریڈسیلز کی بھی کمی واقعہ ہوتی ہے اور خون کی کمی ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے آپکو زیادہ تھکاوٹ اور پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خون کی کمی کو پورا کرنے کیلئے روزانہ ایک چمچ تخلم ملنگا ایک گلاس لیموں پانی میں ڈال دن میں دو مرتبہ استعمال کریں۔ ایسے لوگ جنہیں بھوک بہت کم لگتی ہو تو وہ تخم ملنگا کا استعمال کر کے با آسانی بھوک کی کمی سے چھٹکارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ دماغ کے فنکشن کو بہتر کرنے اور یاداشت کو بڑھا کر کونسٹریشن پاور میں اضافے کیلئے بھی تخم ملنگا کا استعمال فائدے مند ہے ، ان بیجوں کے استعمال سے دماغ پُرسکون رہتا ہے اور یاداشت بھی اچھی رہتی ہے۔ دماغی کمزوری کو دور کرنے کیلئے روزانہ ایک چمچ تخلم ملنگا کھائیں اور دماغ کو تیز بنائیں۔