Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 7, 2018

دلت مسلم اتحاد کی کوشش۔

بھیم آرمی کے صدر کی مولانا ارشد مدنی سے ملاقات
19؍اگست کو دہلی میں ہو رہے پروگرام میں شرکت کی دعوت
(صداۓوقت مولانا سراج ہاشمی)
بھیم آرمی کے صدر ونے رتن نے دیوبند پہنچ کر جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی سے ملاقات کرکے انہیں 19اگست کو دہلی میں ہونے والے بھیم آرمی کے پروگرامیں شرکت کی دعوت دی ، بھیم آرمی کے صدر ونے رتن گزشتہ دیر شام دیوبند پہنچے اورجمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس دوران ونے رتن نے دہلی میں 19اگست کو ہونے والی بھیم آرمی کی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ مولانا ارشد مدنی نے ونے رتن کا خیرمقدم کرتے ہوئے پروگرام میں شامل نہ ہونے کی مجبوری ظاہر کی ، مولانا نے کہا کہ وہ ان دنوں باہر کے دورے پر ہیں اگر وقت ملا تو وہ ضرور ان کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔
دونوں کے درمیان تقریباً پانچ منٹ کی ملاقات کے دوران احمد گوڈ ، سشیل جائسوال ، بھیم آرمی سہارنپور دیہات اسمبلی حلقہ کے صدر ستیش کمار وغیرہ موجود رہے۔ واضح ہو کہ جمعیۃ علماء ہندکے قومی صدر مولانا ارشد مدنی ہمیشہ سے مسلمانوں اور دلتوں کو ایک اسٹیج پر آنے کی پیروی کرتے رہے ہیں اسی لئے بھیم آرمی اور دلت سماج سے منسلک تنظیمیں مولانا ارشد مدنی کو خاص توجہ دیتی ہیں ، گزشتہ سال دہلی کے جنترمنتر پر ہوئے پروگرام میں بھی دعوت دینے کے لئے بھیم آرمی کے عہدیداران دیوبند پہنچے تھے ،حالانکہ مولانا ارشد مدنی اس وقت مصروفیت کی بنا پر پروگرام میں شریک نہیں ہوپائے تھے لیکن انہوں نے پروگرام میں اپنا نمائندہ بھیجا تھا ۔