Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 7, 2018

متفرق مقامی خبریں۔

جون پور (معراج احمد)کھٹہن تھانہ حلقہ کے جوک آباد گاؤں میں منگل کے روز بجلی کی کیبل مرمت کرتے وقت کرنٹ کی زد میں آنے ایک نوجوان جھلس گیا جس کی علاج کے دوران ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی رام آسرے یادو45ولدابھے راج منگل کے روز گھر میں خراب ہوئی بجلی کو بنانے کیلئے کیبل کی مرمت کر رہا تھا کہ اسی درمیان بجلی فراہمی ہو گئی جس کے سبب میں وہ کرنٹ کی زد میں آگیا اور شدید طور پر جھلس گیا۔چیخ وپکار سن پہنچے مقامی لوگوں نے اہل خانہ کی مدد سے شاہ گنج کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 

جون پور (معراج احمد)ثانوی استاذ یونین کے صوبائی نائب صدر رمیش سنگھ کی صدارت میں منگل کو اساتذہ فیڈریشن کی میٹنگ شہر کے ٹی ڈی کالج میں  منعقدہوئی۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ طے پروگرام کے مطابق آئندہ9 اگست یوم انقلاب کے روز پرانی پنشن بحالی کے لئے ایک عظیم مشعل جلوس نکالا جائے گا۔
جلوس شہر کے سرسوتی بال ودیا مندر سے طے وقت سے شروع ہو کر ڈی ایم دفتر میں اختتام ہوگا۔ وہاں استاذ وزیر اعظم کو منصوب مطالبات کا میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو دیں گے۔ مسٹر سنگھ نے بتایا کہ یہ مشعل جلوس پوری ریاست میں 9 اگست کو مقررہ وقت پر استاذ فیڈریشن کے زیراہتمام ہوگا جس میں ثانوی استاد یونین اور پرائمری استاد یونین کے استاد مسترکہ طور پر شامل ہوں گے۔ اس موقع پر پرائمری استاذ یونین کے ضلع صدر اور ضلع استاذ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری امت سنگھ نے ضلع کے بیسک محکمہ کے تمام اساتذہ سے اپیل کیا کہ پرانی پنشن بحالی کے لئے چھیڑے گئے تحریک کے لئے 9 اگست کو نکلنے والے  مشعل جلوس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے اپنے حقوق کی آواز کو بلند کریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر راکیش سنگھ، پرمود شریواستو، سنتوش سنگھ، سدھاکر سنگھ، راجیش سنگھ، ڈاکٹر ادے سنگھ، سدھیر، سروج سنگھ، دھرمیندر سنگھ، روہت یادو، سنتوش، جناردن، ونود، ڈاکٹر آشیش، ڈاکٹر اکھلیش، رام سنگھ راؤ، دنیش موریا، وکاس، اتل سنگھ، اجیت، روہت یادو، منوج، وریندر، راکیش، نتیش، ستیش پاٹھک سمیت تمام استاذ اور استاد فیڈریشن کے عہدیداران موجود رہے۔
. . . . .  . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 

جون پور (معراج احمد)مچھلی شہر سی ایچ سی میں تعینات ڈاکٹر سمیت نصف درجن ملازمین کوتوالی پولیس نے سی جی ایم کی ہدایت پر کئی دفعات میں مقدمہ درج کر تفتیش میں مصروف ہو گئی۔
بتاتے ہے کہ پرسوپور گاو رہائشی ایک شخص کی طبیعت خراب ہونے پر قصبہ کے پرائیویٹ اسپتال میں رشتہ داروں کے زریعے سے داخل کیا گیا تھاجہاں پر علاج کے دوران حالت اور سنجیدہ ہونے پر ڈاکٹر وں کے زریعے ریفر کئے جانے کے بعد لواحقین سی ایچ سی مچھلی شہر میں لے کر پہنچے جہاں پر ڈاکٹر امریش چندر اگرہری نے شخص کو دیکھتے ہی مردہ قرار دے دیاجس کے بعد مذکورہ شخص کے اہل خانہ سے ڈاکٹر و ملازمین کے درمیان تنازعہ ہونے کے بعد مار پیٹ ہو گئی تھی۔اس دوران میت کے اہل خانہ کی زریعے پٹائی سے ڈاکٹر امریش چندر اگرہری کو سنگین چوٹیں آئی تھی۔اس دوران اپنے کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہوئے ڈاکٹر نے مذکورہ شخص کے رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے گرفتاری کی مانگ کرتے ہوئے اسپتال میں سیکورٹی کے نظام مہیا کرانے کی مانگ کرتے ہوئے دو دن تک ایمرجنسی سمیت سبھی کام بند کر دیئے تھے جس میں میت کے اہل خانہ نے بھی ڈاکٹر سمیت نصف درجن ملازمین پرمارپیٹ کرنے اورو ذات کے خلاف نازیبا لفظ استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے تحریر دیا تھا لیکن کوتوالی پولیس کے زریعے سے مقدمہ درج نہ کرنے پر لواحقین عدالت کا سہارا لیا اور سی جی ایم کی ہدایت پر کوتوالی پولیس ڈاکٹر ڈامریش چندر اگرہری، فارماسسٹ نرسمہا، ریتا دیوی، آشا دیوی، ببیتا و صفائی ملازم محمد یوسف کے خلاف دفعہ 304،323،504 و 323 آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر تفتیش میں مصروف ہو گئی۔۔
جونپور (نامہ نگار)شاہ گنج تحصیل احاطے میں منعقد یوم تحصیل کے دوران اس وقت افرا تفری کا ماحول قائم ہو گیا جب ایک شخص نے گیلن میں مٹی کے تیل لیکر افسران کے پاس پہنچ گیا اور انصاف نہیں ملنے پر خودکشی کرنے کیی دھمکی دینے لگا۔حالانکہ تحصیل اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔مذکورہ شخص کے پڑوسی اس کے دروازے سے راستہ بنانا چاہ رہے تھے جس پر اسے اعتراض ہے اور پولیس سے شکایت کرنے پر بھی کاروائی نہیں ہونے سے وہ مایوش ہو گیا تھا۔
بتاتے ہیں کہ کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے گردولی گاؤں رہائشی مایارام یادو کے دروازے سے ہو کر ان کے پڑوسی راستہ چاہتے ہیں جس پر اسے اعتراض ہے۔اپنے گھر کے سامنے سے ہوکر گزرنے والے چک روڈ کو وہ اے ڈی ایم کی عدالت سے مسترد کرا چکا ہے جبکہ پڑوسی اس کے دروازے سے سڑک چاہتے ہیں۔اس کی شکایت تھانے پر کرنے پر بھی پولیس پڑوسیوں کے ساتھ ملکر اسے پریشان کر رہے ہیں اس بات سے خفا ہوکر منگل کو وہ تحصیل احاطے میں یوم تحصیل کے دوران گیلن میں مٹی کے تیل لے کر پہنچ گیا اور ایس ڈی ایم کے سامنے ہی انصاف نہیں ملنے پر خودکشی کرنے کی دھمکی دینے لگا جس پر ایس ڈی ایم کی ہدایت پر اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ایس ڈی ایم نے پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے معاملے کے تصفیہ کیلئے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے قانونگو کو مقدمہ درج کرانے کی ہدایت دی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 

جونپور (نامہ نگار)ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری کی صدارت میں مچھلی شہر تحصیل آڈیٹوریم میں یوم تحصیل کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران مقامی ممبر اسمبلی ششما پٹیل بھی موجود رہی اور موجود فریادیوں کی پریشانیوں کو سن کر ان کے مسائیل کے تصفیہ کی یقین دہانی کرائی۔یوم تحصیل کے دوران کل ۸۷۱/شکایات موصول ہوئی جس میں موقع پر ہی۱۱/معاملوں کا تصفیہ کراتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے باقی معاملوں کو متعلق محکمہ کو دستیاب کراتے ہوئے وقت کی حد میں تصفیہ کرانے کی ہدایت دی۔یوم تحصیل کے دوران ہی اونکنی گاؤں کے لیکھ پال کے خلاف شکایت گاؤں سماج کی زمین سے ناجائز قبضہ نہیں ہٹوانے سے متعلق موصول ہونے پر انھوں نے لیکھ پال کو پھٹکار لگاتے ہوئے ایس ڈی ایم کو لیکھ پال کی تنخواہ روکنے کی ہدایت دی۔اس دوران زمینی اور چک روڈ سے متعلق درجنوں شکایات موصول ہوئی جس کو ضلع مجسٹریٹ نے تصفیہ کرانے کیلئے افسران کو سختی سے ہدایت دیا۔اس دوران سی ڈی او آلوک سنگھ،پولیس سپرٹنڈنٹ دنیش پال سنگھ،سی ایم او رام جی پانڈے،ایس ڈی ایم کے این سچان،سی او مچھلی شہر اودھیش شکلا،تحصیلدار کوشلیش کمار مشرا سمیت دیگر محکمہ کے افسران موجود رہے۔