Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 17, 2018

اہم خبریں۔

اہم خبریں ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
  مرتب۔۔۔مولانا سراج ہاشمی صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سابق وزیر اعظم اٹل بہار واجپٸ کی آخری رسوم ادا واضح ہوکہ کل شام 5 بجے کے قریب اسمرتی استھل دلی میں تمام رسومات ادا کرنے کے بعد اٹل بہاری واجپٸ کو نذر آتش کردیا گیا اس سے قبل صدر جمہوریہ ، ناٸب صدر جمہوریہ ، وزیر اعظم وغیرہ نے خراج عقیدت پیش کی

----------------------------------------
کیرلا میں بھاری تباہی سے اب تک 324 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ریسکیو کے کۓ ہر ضلع میں ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا ہے واضح ہوکہ اس تباہی کیوجہ سے دو لاکھ 33 ہزار لوگ 1500 راحت کمیپ میں زندگی گزار رہے ہیں
----------------------------------------
عمران خان پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم منتخب حلف برداری تقریب آج ہوگی منعقد ہندوستان سے نوجوت سنگھ سدھو (کانگریس)پہونچے حلف برداری تقریب میں شرکت کے لۓ!   قومی اسمبلی میں قاٸد ایوان کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو 176ووٹ ملے جبکہ مسلم لیگ {ن} کے صدر شھباز شریف کو 96 ووٹ ملے
----------------------------------------
دنیا بھر سے 20 لاکھ عازمین حج اب تک سعودی عرب پہونچے اس مرتبہ زاٸرین حج کے لۓ اسمارٹ ایپس کی ہوگی سہولت واضح ہوکہ زاٸرین کی آسانی کے لۓ یہ ایپ تیار کیا گیاہے جس کے ذریعے وہ اپنے سفر کی بھتر منصوبہ بندی کرسکتےہیں
----------------------------------------
مظفر پور شیلٹر ہوم جنسی استحصال معاملے میں منجو ورما کے 5 ٹھکانوں کے علاوہ کٸ ایک اور جگہوں پر سی بی آٸ کا چھاپہ اس معاملے کے اصل مجرم برجیش ٹھاکر کے پٹنہ دفتر اور مظفر پور ہوٹل کی بھی تلاشی لی گٸ
----------------------------------------
دیوریا شیلٹر ہوم معاملے میں 122 پولیس کرمیوں کی لسٹ تیار جلد ہوسکتی ہے کارواٸ واضح ہوکہ لڑکیوں کی عصمت دری معاملے میں خاتون تھانے دار کی لاپرواہی واضح ہوگٸ ہے اس کے علاوہ جو بھی اس میں شامل پاۓ جارہے ہیں سب کی لسٹ تیار کیجاری ہے خفیہ معلومات کے مطابق 20 اگست تک ان کے خلاف کوٸ بھی کارواٸ ہوسکتی ہے۔