Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 20, 2018

بجلی کے تار کی زد میں آنے سے نوجوان کی موت۔

جونپور (نامہ نگار) منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے بنواری پور گاؤں میں بجلی محکمہ کی لاپرواہی سے کھیت میں لٹک رہے تار کی زد میں آنے سے نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ اس کی والدہ بچانے میں شدید جھلس گئی جس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔اس حادثہ سے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی رام کیلاش(۵۳)اپنی والدہ منراجی دیوی(۵۶)کے ساتھ کھیت میں کام کرنے گیا تھا جہاں سے دوپہر میں دونوں واپس لوٹ رہے تھے کہ بجلی کے لٹک رہے تار کی زد میں کیلاش آگیا اور تڑپنے لگا۔بیٹے لو تڑپتا دیکھ ماں اسے بچانے کی کوشش کرنے لگی جس کے سبب میں وہ بھی بجلی کی زد میں آکر جھلس گئی۔مقامی لوگوں نے کسی طرح سے دونوں کو بجلی کی زد سے آزاد کراتے ہوئے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے کیلاش کو مردہ قرار دیتے ہوئے ضعیفہ کو بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔