Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 20, 2018

نو شادی شدہ کی خود سوزی۔

جونپور (نامہ نگار)چندوک تھانہ حلقہ کے گھڑدوڑ گاؤں میں گزشتہ شب مشتبہ حالت میں ایک بیاہتا نے آگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی جس کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی پرمومود رام کی۵۲سالہ بیوی سمن گزشتہ شب گھر کے کمرے میں مشتبہ حالت میں آگ کی زد میں آگئی۔چیخ وپکار سن پہنچے اہل خانہ نے آگ بجھا کر علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ضلع اسپتال میں دوران علاج دیر شب میں ہی اس کی موت ہو گئی۔سسرال والوں کے مطابق گزشتہ روز بیاہتا نے اپنے شوہر سے کسی بات کو لیکر کہا سنی کیا تھا جس کے بعد وہ کمرے میں چلی گئی۔شور سنتے ہی جب لوگ موقع پر پہنچے تو آگ کی زد میں تھی۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بیاہتا کے مائکہ والے بھی موقع پر پہنچ گئے لیکن پولیس کو کوئی تحریر نہیں دی گئی تھی۔اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔