Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 20, 2018

ہر کسی کو میسر نہیں انساں ہونا۔


انسانیت کی مثال قائم کیا نیتیش نامی نو جوان نے۔
رانچی۔جھارکھنڈ۔۔۔۔۔
ہندوستان جہاں اکثر مذہب اور ذات کے نام پرجھگڑے۔دنگے ۔فساد۔قتل و خون خرابہ ہوتے رہتے ہیں وہیں پر انسانیت کو بچانے کے لئیے نیتیش جیسے بھی لوگ ہیں۔۔واقعہ یہ ہے کہ ہزاری باغ میں ایک مسلم نوجوان محمد افضال کا ہائی وے پر ایکسیڈنٹ ہو گیا اور محمد افضال شدید طور پر زخمی ہوگیا۔وہاں پر محمد افضال ایک اجنبی تھا۔کوئی پوچھنے والا یا مدد گار سامنے نہیں آیا ایسے میں ایک ہندو نوجوان نیتیش نے انسانیت کا ثبوت دیتے ہوئے اجنبی محمد افضال کو وہاں سے اٹھا کر 5 کلو میٹر دور  بذریعہ آٹو رانچی شہر لے گیا ۔۔۔اور اسپتال میں بھرتی کرایا۔تقریباّ 5 گھنٹہ بعد محمد افضل کے اہل خانہ پہنچے ۔محمد افضال کو جس نازک حالت میں انسانیت کا ثبوت دیتے ہوئے اسپتال پہنچایا اسکی کی چرچا ہر زدوعام پر ہے۔۔اگر کچھ اور دیر ہوئی ہوتی تو شاید محمد افضال کا بچنا مشکل ہوتا۔۔
ایسا کام ہر شہری کو کرکے مثال قائم کرنا چاہئے۔
صدائے وقت۔