Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 20, 2018

امام حرم گرفتار۔

امام حرم شیخ صالح آل طالب گرفتار ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 

دوحہ۔۲۰؍ اگست : مشہور نیوز چینل الجزیرہ عربی کی ویب سائٹ پریہ خبر نشر کی گئی ہے کہ امام حرم شیخ صالح آل طالب کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ اطلاع کے مطابق ٹویٹر پر 'معتقلی الرائی نامی اکاؤنٹ نے سعودی حکام کے ذریعے شیخ صالح آل طالب،امام و خطیب مسجد حرام کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔  گرفتاری کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ مسجد حرام کے خطیب نے منکرات اور اس کے فاعل کے منکر ہونے پر خطبہ دیا تھا۔اور شیخ آل طالب نے اپنے آخری خطبے میں طغاة اور ظالمین پر بد دعائیں کی تھیں۔ واضح رہے کہ شیخ صالح آل طالب کا تعلق بنی تمیم سےہے، اور وہ ایسا خاندان ہے جو علوم و قضا اور حفظ قرآن کے سلسلے میں معروفہے۔ انہوں نے آخری خطبہ اپنی گرفتاری سے چند گھنٹوں پہلے اتوار کے دن دیاتھا۔ سعودی شہری حقوق کے نگہبان یحی عسیری نے کہا کہ شیخ صالح کی گرفتاری کی کوئی یقینی خبر ابھی تک ان کے قریبی حلقے سے نہیں ملی، لیکن یہ بات صحیح معلوم ہوتی ہے کیونکہ سعودی حکومت ہر اس شخص کو پابہ زنجیر کردینے کے درپے ہے جو اس کے کسی قسم کے تصرفات پر تنقید کرے۔عسیری نے الجزیرہ کے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شیخ صالح کی گرفتاری ان کے خطبے کے سبب بھی ہوسکتی ہے اور کسی دوسری وجہ سے بھی۔شیخ صالح بہت زبردست خطبے دیا کرتے تھے، اور حق گوئی کے معاملے میں کسی ملامت گر کی ملامت کی پرواہ نہیں کرتے تھے، اپنے خطبوں میں وہ تمام عالم کے مسلمانوں کے حالات اور ان کی پریشانیوں کا ذکر کرتےتھے۔بعض ذرائع نے اس خبر کی تردید بھی کی ہے  اور انہوں نے کچھ ویڈیو گرافک ثبوت بھی پیش کئے ہیںجن میں شیخ صالح عشاء کی نماز کی امامت کر رہے ہیں، لیکن یہ شواہد حتمی نہیں ہیں۔ سعودی حکومت برابر ان اماموں اور خطیبوں کو نشانہ بنا رہی ہے جن سے ان کو خطرے کا اندیشہ ہے اور ان پر سلاخوں کے پیچھے تشدد کر رہی ہےتاکہ وہ ان جرائم کو بھی قبول کرلیں جو انہوں نے کئے ہی نہیں۔وہیں اس سلسلے میں سعودی عرب حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے اورنہ ہی امام حرم کی گرفتاری کے تعلق سے کوئی خبر نشر کی گئی ہے۔
ذرائع۔