Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 11, 2018

کرکٹ ٹیسٹ نیوز۔

لارڈ ٹسٹ میں انڈیا کی ہار کے آثار۔
تحریر / ابونافع اعظمی
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
آج میچ کا تیسرا دن تھا انگلینڈ نے اس وکٹ پر جس پر کل انڈیا 35 اورز اور دو گیندوں میں 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا تھا انگلینڈ نے آج 81 اورز میں چھ وکٹ پر 357 رنوں کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کردیا جبکہ بیڈ لائٹ کی وجہ سے ۹ اورز کا کھیل ابھی باقی تھا آج صبح انگلینڈ نے بلے بازی شروع کی تو تازہ دم ایشانت اور محمد سمیع اور پانڈیا نے انگلینڈ کے اوپری بلے بازوں کے قدرے پریشان کیا اور ۱۳۱ پر ان کے پانچ کھلاڑی اؤٹ کردئے لیکن اس کے بعد بیرسٹو اور ووکس کی جوڑی چٹان کی طرح جم گئی اور اسکور 320 تک لے گئی بیرسٹو 93 پر تو آؤٹ ہوگئے پر اسٹوکس کی جگہ آئے ووکس نے 120 رنز کی یادگار اننگز کھیلنے کے بعد نئے اسٹار کرن 22 رنز کے ساتھ کریز پر جمے ہیں ڈھائی سو کی لیڈ ہو چکی ہے اور دو دن باقی ہے کل انگلینڈ یقیناً لنچ تک تیز رن بنا کر ساڑھے تین سو کا کم ازکم ٹارگٹ دینے کی کوشش کرے گا کیا ہندوستان دوسری اننگ میں ساڑھے تین سو اسکور بنا پا ئے گا ایسا پہلی اننگ میں107 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہونے کے بعد کوئی معجزہ ہی ان کی طرف سے ہو تو یہ میچ ڈرا کیا جاسکتا ہے نہیں تو انگلینڈ کی پوری کوشش ہوگی کہ ایک بڑے مارجن سے لارڈز ٹسٹ میں ٹیم انڈیا کو شکست دیکر ان کے مورال کو ڈاؤن کیا جائے تاکہ سیریز کے باقی ماندہ میچوں میں ہندوستان دبا دبا رہے اس میچ میں ہندوستان کو پچ کے اندازے میں بھی غلطی ہوئی انہوں نے امیش یادو کی جگہ اسپنر کلدیپ یادو کو لیا جبکہ انگلینڈ ایک ہی اسپنر عادل رشید کو لیکر کھیلی اور اس کو پہلی اننگ میں بولنگ کا موقع ہی نہیں ملا بارش کی وجہ سے اچھال والی پچ پر ایک اور تیز بالر کھیلتا تو نتیجہ قدرے غنیمت ہوتا ہندوستان کی تبدیلیاں اس کے لئے بد قسمت ثابت ہوئیں شیکھر دھون کی جگہ پجارا ہندوستان کی اننگ میں رن آؤٹ ہوگئے غلطی سراسر کپتان کوہلی کی تھی جو خود کش رن کے لئے کال دیکر اپنی کریز میں واپس آگئے اور پجارا بیچارہ تکتا رہ گیا دوسری تبدیلی کلدیپ کی غیر موثر رہی کلدیپ بہت غضب کا اسپنر ہے لیکن ٹیم کمبنیشن میں ایشوین اور کلدیپ میں سے ایک ہی کی جگہ بنتی تھی جبکہ انگلینڈ کی طرف سے دونوں تبدیلیاں سود مند رہیں ووکس نے اچھی آل راؤنڈ پرفارمنس دی جبکہ نوجوان بلے باز جو ملان کئ جگہ اپنا پہلا ٹسٹ کھیل رہے تھے اعتماد سے کھیلے اور 28 رن بنائے اور پجارا کو اپنی خوبصورت فیلڈنگ سے آؤٹ کیا اب کل ہندوستانی  بلے بازوں کا امتحان ہے کیا وہ کل انگلینڈ کی اننگ ختم ہونے کے بعد پورا دن اور پھر پرسوں کا دن نکال پائیں گے اگر ایسا کر لے گئے تو ڈرا کرنا بھی ان کے لئے جیت کے مانند ہوگا