Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 28, 2018

سو سالہ دلھن اپنے74 سالہ دولہے کے ساتھ شادی کے لئیے پرچوش۔


بی بی سی اردو سروس
بشکریہ ابو نافع اعظمی صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
برطانیہ میں 30 برس ساتھ رہنے کے بعد 100 نورا وٹکس اپنے 74 سالہ ساتھی کے ساتھ شادی کا فیصلے پر کافی خوش ہیں۔
جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ انھوں نے یہ بندھن باندھنے میں اتنا وقت کیوں لگا دیا تو نورا کا کہنا تھا ’میں نے اس کا انتظار نہیں کیا زندگی بہت تیز گزری میں کچھ نہ کچھ کر رہی ہوتی تھی۔‘
لیکن ان کا یہ بھی کہنا تھا ’میلکم نے کبھی ایسا کچھ کہا نہیں اور میں نے خود سے اسے شادی کے لیے پوچھنا نہیں تھا۔‘
یہ جوڑا آئندہ ماہ اپنے گھر کے قریب واقع ہوٹل میں شادی کرے گا۔
نورا وٹکس کی اس سے پہلے دو مرتبہ شادی ہوئی اور وہ بیوہ ہوئی جبکہ ان کے ہونے والے شوہر یاٹیس میلکم طلاق یافتہ ہیں جن سے وہ سنہ 1980 کی دہائی میں ملیں اور تب سے وہ ساتھ ہیں۔‘
یاٹس سابقہ بس ڈرائیود ہیں اور انھوں نے چند ہفتوں پہلے ہی نورا کو شادی کی پیشکش کی۔
ان کا کہنا تھا ’چونکہ ہم ساتھ ہیں اور لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ آیا ہماری شادی ہوئی یا نہیں تو بہتر ہے کہ ہم شادی کر لیں۔‘
ان کی ہونے والی دلہن کا کہنا ہے کہ وہ اتنے عرصے کے بعد اس پیشکش پر حیران نہیں ہوئیں۔
’مجھے لگا کہ یہ ایک اچھا خیال ہے۔‘
انھوں نے شادی کے لیے عروسی جوڑا منتحب کر لیا ہے اور یہ تقریب 16 اکتوبر کو طے پائی ہے۔ اس شادی میں دوست اور خاندان کے 30 افراد شامل ہوں گے۔
یاٹس کے خیال میں ’یہ ایک اچھی شام ہو گی۔‘
نورا ایک ہوٹل میں کام کرتی تھی جب ان کی ملاقات اپنے پہلے شوہرسے ہوئی۔ ان سے ان کی ایک بیٹی ہے۔
ان کی موت کے بعد ان کی شادی بریٹ وٹکس سے ہوئی۔ اور ان کی موت کے بعد نورا کی ملاقات یاٹس سے ہوئی۔
یاٹس کا کہنا تھا آج تک انہیں شادی کرنے کا خیال نہیں آیا۔