Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 15, 2018

جونپور۔ڈی ایم نے کرائے گرام پردھان کے کاموں کی جانچ۔

اتر پردیش۔جون پور (نمائندہ صدائے وقت)۔
گرام پردھان کے ذریعہ کرائے گئے ترقیاتی کاموں کی ہوئی جانچ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جانچ میں ملیں خامیاں۔۔۔ڈی ایم نے روکا فنڈ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شاہ گنج سوندھی بلاک کے بارا گاؤں کے درجنوں دیہی کی شکایت پر ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر ضلع گنا افسر نے گاؤں میں پردھان اور سیکریٹری پر لگے ترقیاتی کاموں میں گھپلے کی جانچ کر رپورٹ ڈی ایم سونپ دی۔جانچ میں شکایت صحیح پائے جانے پر ڈی ایم نے پردھان اور سیکریٹری کے حکومت سے ملنے والے فنڈ پر روک لگاتے ہوئے کاروائی کی ہدایت دی ہے۔
واضع ہو کہ مذکورہ گاؤں کے درجنوں دیہی نے نومبر 2016 میں گاؤں پردھان رہی دھن پتی دیوی، سیکرٹری رمیش گوتم پر گاؤں کے لاکھوں روپے غبن کا الزام لگاتے ہوئے شکایت ضلع مجسٹریٹ سے کیا تھا۔ گاؤں والوں کا الزام تھا کہ سکریٹری اور پردھان نے مل کر بیت الخلاء تعمیر میں ناقص مواد کا استعمال اور مٹی کھڑنجے کے کام بھی معیار کے برعکس کرائے ہیں۔ گاؤں کے پرائمری اسکول میں بیت الخلاء اور پانی کی فراہمی کے کام میں بھی بے ضابطگی کی گئی ہے۔ شکایت ملنے پر ضلع مجسٹریٹ نے پورے معاملے کی جانچ کیلئے ضلع گنا افسر نورالھدا کو ہدایت دیا۔ نوڈل افسر نے پورے معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کرتے ہوئے رپورٹ ضلع مجسٹریٹ کو سونپ دی جس میں گاؤں پردھان اور سیکرٹری پر لگے الزام کو صحیح پایا گیا۔ بدعنوانی اور غبن میں ملوث پائے جانے پر سیکرٹری پر قانونی کارروائی کا ڈی ایم نے حکم دیا ہے اور اتر پردیش پنچایت راج ایکٹ (1947) کی دفعہ 95 (1) جی کے تحت آخری جانچ میں ملزم نہیں ہونے تک پردھان کے مالیاتی اور انتظامی حقوق پر روک لگانے کا حکم دیا۔ ایک ماہ کے اندر اندر یہ آخری جانچ رپورٹ جانچ افسر پی ڈی، جونیئر انجینئر آر ای ڈی کی جانب سے مکمل کرکے ضلع مجسٹریٹ کو سونپی جائے گی۔