Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 15, 2018

جونپور۔ضلع مجسٹریٹ نے کیا کئی مواضعات کا معائنہ۔

جون پور اتر پردیش (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری نے ہفتہ کے روز دھرماپور اور کیراکت بلاک کے مختلف گاؤں کا معائنہ کیا اور گاؤں میں صاف بھارت مشن کے تحت چل رہے بیت الخلاء تعمیر کے کاموں اور معیار کی جانچ کیا۔اس دوران انھوں نے کئی خامیاں ملنے پر پردھان اور سیکریٹری کو پھٹکار لگاتے ہوئے کام کو ایک ہفتہ میں مکمل کرانے کی ہدایت دی۔
ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بگاری کا قافلہ سب سے پہلے دھرماپور بلاک کے گرام پنچایت سرسوڑا پہنچا اوربیت الخلاء کے تعمیری کام کا معائنہ کیا۔ گرام پنچایت میں صاف بھارت مشن کے تحت بیس لاین کے مطابق کل 325 بیت الخلاء کی تعمیر کرانا تھا، جس سے 235 بیت الخلاء کی تعمیر کا کام مکمل ملا جبکہ اور 15 پر تعمیر کا کام جاری تھا۔ اس دوران ضلع مجسٹریٹ نے زیر تعمیر بیت الخلاء کے معیار کی بھی جانچ کی جس میں ایک بیت الخلاء کے کھڈے کا کام نہیں ملنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔انھوں نے گرام پنچایت سیکرٹری رجنیش پانڈے کو ہدایت دیا کہ ایک ہفتے کیاندر سبھی زیر تعمیر بیت الخلاء کا کام مکمل کرتے ہوئے فوٹو گراف کے ساتھ انھیں دکھائیں گے اس کے بعد ہی تنخواہ جاری کی جائے گے۔ یہاں سے وہ رام پور گاؤں میں اسلم، سراج، خلیل وغیرہ کے بیت الخلاء کا معائنہ کیا جہاں موقع پر بیت الخلاء تعمیر اور استعمال کرتے ہوئے ملے۔
اسی طرح انھوں نے کیراکت بلاک کے نہال پور گاؤں کا بھی معائنہ کیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے یہاں کے زیر تعمیر دیپک، سنکٹھا، امردیو، حامد وغیرہ کے بیت الخلاء کا معائنہ کیا۔جانچ میں زیر تعمیر بیت الخلاء میں کسی کا چھت تو کسی کا کھڈے کا کام باقی ملا جس پر ڈی ایم نے اسے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔سیکرٹری نے بتایا کہ گرام پنچایت میں کل 299 بیت الخلاء کی تعمیر کرانا تھا جس کیلئے فنڈز گرام پنچایت کو فراہم کر دی گئی ہے ابھی تک گرام پنچایت کی جانب سے 49 بیت الخلاء کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جس پر انھوں نے باقی کو 24 ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے پرائمری اسکول اور گرام پنچایت کے تالاب کا بھی معائنہ کیا۔انھوں نے گاؤں پردھان کو ہدایت دیا کہ اسکول کے فرش پر ٹائلس لگانے اورتالاب کے ارد گرد فرس تعمیر کرانے کی ہدایت دی۔