Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 6, 2018

ترکی میں تجارتی میلہ۔ہندوستان اہم شراکت دار۔

نئی دہلی۔۔(ذرائع۔) ۔ترکی میں 7 ستمبر سے شروع ہونیوالے بین الاقوامی تجارتی میلے میں ہندوستان ایک اہم شراکت دار ہے۔وزارت صنعت و تجارت کے ایک ترجمان کے مطابق ترکی کے شہر" ازمیر" میں سات ستمبر سے شروع ہونیوالے اس میلے میں ہندوستان کی 75 کمپنیاں شامل ہو رہی ہیں۔ترکی کے اس 87ویں بین الاقوامی میلے میں انڈیا خود کو " سورس" کے طور پر قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔میلے میں ہندوستان نے "سورس انڈیا"نام سے پویلین قائم کیا ہے۔ہندوستان کا مقصد ترکی اور آس پاس کے ملکوں میں تجارت میں اضافہ کرنا ہے۔کہ میلہ 11 ستمبر تک چلے گا۔چونکہ ہندوستان اس میلے کا اہم شراکت دار ہے اس لئے اس موقع پر یہاں کا قومی ترانہ ہوگا اور ہندوستانی پرچم بھی لہرایا جائے گا۔
صدائے وقت۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔