Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 6, 2018

ہم جنسی کو قانونی جواز فراہم کرنا افسوس ناک۔

ہم جنسی کو قانونی جواز فراہم کرنا افسوس ناک۔
مولانا اسرارا لحق قاسمی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
نئی دہلی۔(ذرائع)۔ممبر پارلیامنٹ مولانا اسرار الحق قاسمی نے سپریم کورٹ کے ذریعہ ہم جنس پرستی کو قانونی جواز فراہم کرنے کو افسوسناک بتایا ہے۔انھوں نے کہا عدالت عظمیٰ کے ذریعہ کیا گیا فیصلہ اور دفعہ 377 میں ترمیم ملک و قوم۔اور ہماری ثقافت و قومی ڈھانچے کے لئے مضر ثابت ہوگا۔مولانا قاسمی نے کہا کہ ہم جنس پرستی کو ہم صرف اسلامی نقطہ نظر سے غلط نہیں سمجھتے بلکہ عام سماجی نقطہ نظر سے بھی یہ گھناونا اور غلیظ ہے اس سے خاندانی و عائلی نظام میں بکھراو آیے گا ۔انھوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کہ وہ قومیں جو اپنے کو محذب کہتی ہیں ترقی یافتہ سمجھتی ہیں وہیں سے یہ غیر محذب و غیر فطری رحجانات پیدا ہوتے ہیں اور پوری دنیا میں پھیلتے ہیں انھوں نے موجودہ حکومت کی بھی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اس معاملے میں اپنا موقف ظاہر کرے کیونکہ پہلے بی جے پی اور اسکی ہمنوا سیاسی و غیر سیاسی جماعتیں اس کی مخالف تھیں اور اب جبکہ وہ برسراقتدار ہیں تو معلوم نہیں کس دباوُ اور سیاست کے مد نظر اس کی قائل نظر آتی ہیں۔
صدائے وقت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔