Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 7, 2018

پاکستانی فوجی سربراہ کی زہر افشانی۔

پاکستانی فوجی سربراہ کی زہر افشانی۔
.  . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
نئی دہلی۔۔(نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
پاکستانی چیف آف آرمی اسٹاف قمر جاوید باجوا نے ہندوستان کے خلاف زہر افشانی کی ہے۔آج راولپنڈی میں ہندوستان و پاکستان کی 1965 کی جنگ کی 53 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خطاب میں انھوں نے کہا کہ ہند پاک سرحد پر جو پاکستانیوں کے خون بہ رہے ہیں اس کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔انھوں نے کشمیر کا ایک بار پھر راگ الاپتے ہوئے کہا کہ کشمیر مسلے کا حل اقوام متحدہ کی قرارداد کے ذریعہ ہی حل ہو سکتا ہے۔
واضح ہو کہ 1965 کی ہند و پاک جنگ میں پاکستان کو شکست کی ذلت اٹھانی پڑی تھی اور اس دن کو پاکستان "یوم حفاظت" کے طور پر مناتا ہے۔
ایک طرف پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان ہندوستان کے ساتھ اچھے و دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں ۔وہیں دوسری طرف پاکستانی فوج کے سربراہ غیر مناسب اورمتنازعہ بیان دے کر حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہندوستانی عوام کو عمران خان سے جو بھی توقعات تھیں اس پر فوج کے ذریعہ پانی پھیر دیا جارہا ہے۔اس کے قبل کے حکمرانوں کا بھی یہی حال تھا۔پاکستان کے رہنما فوج کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں۔