Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 5, 2018

ہم جنس پرستی جرم نہیں۔

۔سپریم کورٹ آف انڈیا کا ایک اہم فیصلہ۔
ہومو سیکسولیٹی (ہم جنس پرستی) جرم نہیں۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . 
نئی دہلی۔(صدائے وقت)۔سپریم کورٹ آف انڈیا کی 5 رکنی ججوں کی بینچ نے دفعہ 377 پر سنوائی کرتے ہوئے ایک اہم تاریخی فیصلہ دیا ہے جس کے مطابق ہم جنس پرستی کوئی جرم نہیں۔ دفعہ 377 کے تحت ہم جنس پرستی کو ایک جرم تسلیم کیا گیا تھااور مجرموں کے خلاف دس سال تک کی سزا متعین تھی۔مگر کچھ تنظیموں نے سپریم کورٹ میں ایک رٹ داخل کرکے یہ مانگ کی تھی کہ ہم جنس پرستی کو جرم نہ مانا جائے۔یہ ان لوگوں کی آزادی کا معاملہ ہے جس کا حق اسے آئین ہند سے ملتا ہے۔دونوں طرف کی دلیلوں کو سننے کے بعد کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔جس کا فیصلہ آج  آ گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہم جنسی کوئی جرم نہیں۔سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں کو بھی آزادی و عزت سے جینے کا حق ہے۔ایسے لوگوں کے حقوق کا تحفظ ہونا چاہیئے۔
اس معاملے میں بھارت سرکار نے سپریم کورٹ سے کہا کہ سرکار کو اس معاملے میں کچھ نہیں کہنا ہے کورٹ جو فیصلہ کرے گا وہ سرکار کو منظور ہے۔
اس فیصلے سے ہم جنس پرستوں میں خوشی کی لہر ہے ۔کئی شہروں میں ہم جنس پرست لوگ خوشیاں منا رہے ہیں اور آپس میں مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں۔