Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 16, 2018

چھتیس گڑھ میں مسلم پرسنل لا بیداری مہم۔

علاقہ چھتیس گڑھ میں مسلم پرسنل لاء بیداری مہم و اتحاد امت کے عنوان پر کامیاب پروگرام
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
 رائے پور۔چھتیس گڑھ۔ (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
مولانا تبریز عالم قاسمی صاحب (آرگنائزر دارالقضاء کمیٹی ، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)  کی ادارہ شرعیہ رائپور  آمد پر امیر شریعت چھتیس گڑھ مفتی رئیس اشرف اشرفی جیلانی سجادہ نشین صاحب نے پرتپاک استقبال کیا۔مولانا نےمسلم پرسنل لا بورڈ کا تعارف پیش کیا اور تحفظ شریعت ، اصلاح معاشرہ اور دارالقضاء کی ضرورت و اہمیت پر سیرحاصل گفتگو فرمائی۔ بعد ازاں مولانا نے دارالقضاء کے طریقہ کار کا جائزہ لیا اور اپنے قیمتی مشورے پیش کیے۔ جناب سجادہ نشین صاحب  نےبڑے اطمینان و سکون سے مولانا کی گفتگو سنی اور بورڈ کی خدمات سے بڑے متاثر ہوئے نیز دارالقضاء کو بورڈ کے ماتحت چلانے اور اپنے نائب قاضی کو امارت شرعیہ پٹنہ تربیت کے لیے بھیجنے کا وعدہ کیا ۔اور اپنے ادارہ شرعیہ کی طرف سے پورے صوبہ میں مزید دارالقضاء کے قیام اور دارالقضاء تربیتی کیمپ چلائے جانے کی خواہش ظاہر کی ۔ساتھ ہی بورڈ کی تمام تحریکات میں بورڈ کا پورا پورا ساتھ دینے اور اتحاد امت کے لیے پورے صوبہ میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

اس کے بعد مولانا نے ایڈووکیٹ فیصل رضوی صاحب سے ان کے آفس میں  ملاقات فرمائی ۔موصوف چھتیس گڑھ کے مشہورومعروف ماہر وکیل اور بار کونسل آف انڈیا کے پہلے مسلم ممبر ہیں ۔سبھی طبقوں میں قابل اعتماد مانے جاتے ہیں ۔مولانا کی بات سے بڑے متاثر ہوئے اورآئندہ ماہ تفہیم شریعت کے عنوان پر ایک ورکشاپ کے انعقاد کے لئے اپنی خدمات کی پیش کش کی اور یہ امید ظاہر کی کہ  اس طرح  کا ورکشاپ مقامی پڑھے لکھے حضرات کے لئے مفید ثابت ہوگا ۔اور مولانا سے کچھ اہم سوالات بھی کئے جس کا مولانا نے اطمینان بخش جواب دیا ۔ایڈووکیٹ صاحب نے بورڈ کے کاموں کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

دوسرے دن صبح امیر جماعت اسلامی چھتیس گڑھ سے ملاقات ہوئی امیر صاحب نے بھی اپنے تعاون کی پیشکش کی ۔اس کے بعد ریٹائرڈ جسٹس شاہ صاحب سے ملاقات فرمائی، جج صاحب نے بورڈ کی طرف سے اس صوبہ میں چلائی جانے والی تحریک و مہم کا استقبال کیا اور بورڈ کے حکم کے مطابق صوبہ میں کام کرنے کا اظہار کیا۔اس کے بعد رائپور کی مشہور و معروف شخصیت عارف سریا سے مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی اور جناب نے بورڈ کے اقدام کو علاقے کےلئے کارآمد بتایا ۔ بعد ازاں رائے پور مرکز میں مولانا نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب فرمایا اورتحفظ شریعت و اصلاح معاشرہ کے عنوان پر عوام الناس سے گفتگو فرمائی۔