جون پور اتر پردیش (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
جلال پور تھا نہ حلقہ کے کے سرکونی بازار میں منگل کے روز صبح میں شدت کے ساتھ ہو نے والی بارش کے دوران کچے مکان کی دیوار منہدم ہونے سے ایک معمر خاتون کی موت ہو گئی۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ تھا نہ حلقہ کے سرکونی بازار کی رہنے والی راج کماری گپتا 65 اہلیہ پیارے لال گپتا منگل کے روزصبح مکان کے بغل میں بنے بیت الخلاء میں رفع حاجت کرنے کیلئے گئی ہوئی تھیں۔ واپس لوٹتے وقت شدید بارش کی وجہ سے کچے مکان کی دیوار گرنے کی زد میں آجانے سے موقع پر ہی ان کی مو ت ہوگئی۔اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لا ش کو قبضہ میں لے کر پو سٹ مارٹم کے لئے روا نہ کر دیا۔وہیں میر گنج تھا نہ حلقہ کے اگہوا گاؤں کے رہنے والے شیش منی گپتا کا مکان زمیں دوز ہو گیا مسلسل ہو رہی بارش نے غریب کا آشیانہ چھین لیا۔گھر والوں نے بھاگ کرا پنی جان بچا ئی لیکن گرہستی کا سار اسامان بر باد ہو گیا۔
متفرق
Tuesday, September 4, 2018
بارش میں گری دیوار، ایک کی موت۔
Tags
مقامی#
Share This
About Sadaewaqt
مقامی
Labels:
مقامی
Author Details
www.sadaewaqt.com