Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 4, 2018

یوم تحصیل کا انعقاد۔

یوم تحصیل کے موقع پر 116 فریادیوں نے کی فریاد۔
15 شکایتوں کا تصفیہ موقع ہی پر ۔
ایک عورت فریادی نے مانگی موت کی اجازت۔
. . . . .  . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جونپور اتر پردیش۔۔( نمائندہ صدائے وقت۔)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
.  شاہ گنج قصبہ کے اعظم گڑھ روڈ پر واقع نئی منڈی احاطے میں یوم تحصیل کاانعقاد سی ڈی ا و گور کمار ورما کی صدارت میں منعقد ہو ا۔ اس دوران فریادیوں کی جانب سے کل ملاکر116 شکایتی درخواست دی گئیں جس میں موقع پر ہی15 شکایتی درخواستوں کا تصفیہ کیا گیا بقیہ شکایتی درخواستوں کا تصفیہ کر نے کے لئے متعلقہ محکمات کے حوالے کر دیا گیا۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
اس دوران نونہٹہ محلہ کی رہنے والی سنگیتا یادو زوجہ بھولا یادو نے اپنی زمین پر وزیر اعظم رہائشی منصوبہ کے تحت بننے والے مکان کی تعمیر میں پڑوسی شہ زوروں کے ذریعہ خلل ڈالنے سے ناراض ہو کر ہو صدر جمہوریہ سے اپنی مرضی کے مطابق موت کی فریاد کی تھی جس پر حکام میں ہلچل مچی رہی۔یوم تحصیل پر پہنچی سنگیتا یادو نے دوبارہ تحریری درخواست دے کر تعمیر کرانے کی فریاد کیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ رجسٹری کی زمین پر بھی پڑوسی رہائشی مکان کی تعمیر کو روک رہے ہیں۔ سنگیتا کے مطابق کئی بار نگر پالیکا پریشد انتظامیہ کے علاوہ پولیس ا ور تحصیل انتظامیہ سے درجنوں بار انصاف کے لئے فریاد کئے جانے کے بعد انصاف نہ ملنے پر صدر جمہوریہ ہند کو تحریر دے کر اپنی مرضی کے مطابق موت کو گلے لگا نے کی خواہش ظاہر کیا تو سی ڈی او نے ای او لالچندر بھارتی کو موقع پر جا کر خاتون کو قبضہ دلانے کی ہدایت کیا۔ ساتھ ہی کہا اگر تعمیر میں شہ زور قسم کے لوگ رکاوٹ پیدا کریں تو پولیس کی مدد حاصل کی جائے۔اس موقع پر ایس پی دنیش پال سنگھ ایڈیشنل ایس پی انل کمار پانڈے سی ایم او ڈاکٹر رام جی پانڈے ایس ڈی ایم راجیش کمار ورما سی او اجے کمار شریواستو تحصیلدار ابھیشیک رائے کوتوالی انچارج دھنی رام ورما قصبہ قانون گو نیرج سنگھ سمیت ریونیو اہلکار سرکل کے تمام تھانہ انچارج اور تمام محکمہ کے افسران موجود رہے۔