Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 4, 2018

مختلف مقامات پر سڑک حادثات

جون پور اتر پردیش (نمائندہ صدائے وقت) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
.شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے تحت مختلف مقامات پر ہوئے سڑک حادثہ میں ماں بیٹے سمیت دو نوجوان زخمی ہو گئے موقع پر موجود دیہی عوام نے زخمیوں کو علاج کیلئے مردانہ اسپتال پہنچا یا۔ اطلاع کے مطابق  مذکورہ کوتوالی حلقہ کے چھتائی کلاں گاؤں  کے رہنے والے رہنے نیرج سنگھ 31 ولد آنجہانی راجندر پرساد سنگھ اور انشو سنگھ 28 ولد ستیش کمار سنگھ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر شاہ گنج سے اپنے گھر چھتائی کلاں جا رہے تھے جیسے ہی کووڑیاں تراہے کے نزدیک پہنچے تھے کہ کھٹہن کی جانب سے آنے والی تیز نامعلوم گاڑی کی زد میں آجانے سے شدید طور پر زخمی ہو گئے موقع پر موجود دیہی عوام نے زخمیوں کو علاج کیلئے شاہ گنج قصبہ واقع مردانہ اسپتال پہنچا یا۔اسی طرح سلطان پور ضلع کے اکھنڈنگر تھانہ حلقہ کے بیری حاجی پور گاؤں کی رہنے والی نیلم 28 زوجہ خوشی رام اپنے چودہ مہینے کے لڑکے ستیم کو لے کر اپنے شوہر خوشی رام کے ساتھ موٹر سائیکل سے علاج کے لئے شاہ گنج آ رہی تھی جیسے ہی سلطان پور روڈ پر واقع پٹرول پمپ کے قریب دونوں پہنچے تھے کی سامنے سے نامعلوم گاڑی کی زد میں آجانے سے شدید طور پر ماں اور بیٹا دونوں زخمی ہو گئے موقع پر موجود دیہی عوام نے زخمیوں کو علاج کیلئے مرد انہ اسپتال کلینک پہنچا یا۔واقعہ کی اطلاع کوتوالی پولیس کو دی گئی ہے۔