Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 4, 2018

نوزائدہ بچی کی لاش بر آمد۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ صدائے وقت)۔
جلال پور تھانہ حلقہ کے کوڑری پھاٹک کے نزدیک ریلوے لائن کے پاس منگل کے روز دوپہر میں سرپت کے جھرمٹ  میں ایک نوزائیدہ بچی کی لاش بر آمد ہونے سے علاقہ میں کھلبلی مچ گئی۔ اطلاع کے مطابق مذکورہ تھا نہ حلقہ کے کوڑری پھاٹک کے نزدیک ریلوے لائن کے پاس سرپت کے جھرمٹ میں بچی کی رونے کی آواز سن کر کے کچھ لوگ سرپت کے جھرمٹ کی جانب گئے تو وہاں پر نوزائیدہ بچی کو روتا ہوا دیکھ کر سب کے ہوش اڑ گئے دیکھتے ہی دیکھتے موقع پر بھیڑ جمع ہو گئی۔موقع پر پہنچے گاؤں پردھان ازری پانچو سروج نے مذکورہ بچی کو کنہیالال پر جاپتی ولد رام نرائن ساکن ازری کو پرورش کیلئے سونپ دیا۔ لوگوں کے مطابق کنہیا لال نے تقریبا چھ سال قبل  اسی مقام پر ایک نوزائیدہ لاوارث بچی کو پایا تھا جس کی پرورش کر نے پر علاقہ میں لوگ کنہیا لا ل کو عزت کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں نوزائدہ بچی بر آمد ہو نے پر  رہے ہیں ہے. نوزائیدہ لڑکی کے حوالے سے علاقے میں مختلف قسم کے مناظر ہیں۔