Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 28, 2018

بلراج کومل،، معروف شاعر،ادیب،نقاد اور افسانہ نگار

صدائے وقت۔بشکریہ تنظیم برائے ادب
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
بلراج کومل 25 ستمبر 1928 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔
تقسیم وطن کے بعد انہوں نے دہلی کو اپنی رہائش گاہ بنایا اور اپنے علم ، محنت ، سچی لگن ، انکساری اور نرم گفتاری کے باعث لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔
بلراج کومل کا ادبی سفر تقسیم وطن کے ناگفتہ بہ حالات میں شروع ہوا۔ اردو ادب کے تئیں ان کے سنجیدہ رویہ کی وجہ سے ہی ان کا شمار صف اول کے ادیبوں میں ہوتا تھا۔
بلراج کومل کو ہندوستان کی سب سے اعلیٰ اور موقر ادبی تنظیم ساہتیہ اکادمی نے ان کے شعری مجموعے "پرندوں بھرا آسمان" کو 1985 میں ایوارڈ سے نوازا تھا۔
2011 میں انہیں حکومت ہند کی جانب سے پدم شری کا خطاب بھی ملا تھا۔
ان کی تصنیفات میں میری نظمیں ، رشتۂ دل ، اگلا ورق ، آنکھیں اور پاؤں (کہانیوں کا مجموعہ) اور ادب کی تلاش (تنقید) شامل ہیں۔
وہ ایک معروف مترجم بھی تھے۔ انہوں نے انگریزی ، ہندی ، اردو اور پنجابی کی تخلیقات ایک دوسری زبانوں میں منتقل کیے ہیں۔
بلراج کومل 26 نومبر 2013 کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گۓ تھے۔

تحریر/ خالد محمود۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔