Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 28, 2018

کرکٹ بریکنگ نیوز۔۔۔ایشیا کپ۔۔سانسیں روک دینے والا میچ


آخری گیند پر ہندوستان نے ایشیا کپ جیتا
سانسیں روک دینے والا میچ

تجزیہ/ ابونافع اعظمی۔(صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . 
آج کرکٹ کا ایک اور سنسنی خیز میچ شائقین کو میسر آیا پورے سو اورز میں میچ ففٹی ففٹی چانس کے ساتھ چلتا رہا ۔ بنگلہ دیشی ٹیم ساؤتھ افریقا کی طرح اس طرح کے کئی کلوز میچ ہار چکی ہے انڈیا سے ورلڈ کپ ٹونٹی کے ایک میچ میں ہولی کے دن بنگلہ ٹیم ہاری تھی آج ہندوستان کی قسمت اچھی رہی اور سارے کھلاڑیوں کی جی جان سے محنت کام آئی ورنہ پہلی مرتبہ انڈین مینیجمنٹ نے کچھ بھیانک غلطیاں کیں  آج پہلی بار پورے ایشیا کپ میں کوہلی کی کمی محسوس ہوئی ۔ ٹاس جیت کر دبئی کی سلو وکٹ پر عموماً بیٹنگ لی جاتی ہے لیکن انڈیا نے ٹاس جیت کر خلاف توقع فیلڈنگ کا فیصلہ کیا آج بنگالی اوپنرز نئے رنگ میں دکھائی دئیے لٹن داس کے ساتھ نئے اوپنر اور اسپنر مہدی حسن کھیلنے آئے پہلی مرتبہ پورے کپ میں بلکہ ون ڈے میں ریکارڈ پہلے وکٹ کی پارٹنر شپ میں ١٢٠ رنز بن گئے کرکٹ ماہرین اور مبصرین ٢٨٠ رن کے ہدف کا اندازہ لگانے لگے لیکن پہلی وکٹ کلدیپ یادو کی بال پر کیا گری انڈیا میچ میں واپس آگیا کلدیپ نے لاجواب بولنگ کرتے ہوئے مڈل آرڈر کو تہس نہس کیا ان کا ساتھ چہل جو پہلے دو اورز میں ١٩رنز لٹا چکے تھے بعد کے چھ اورز میں بارہ رن دیکر ایک وکٹ لیا ان کا بھر پور ساتھ جادھو نے دیا جس نے نو اورز میں 41رنز دے کر دو وکٹ حاصل کیا پورے ٹورنامنٹ میں مشفق اور محمود اللہ نے بڑی ذمدارانہ اننگز کھیلی تھیں لیکن فائنل میں دونوں نے غلط شاٹ کھیل کے وکٹ گنوائے سوائے لٹن داس کے جو پورے میچوں میں فلاپ تھے فائنل میں تابڑ توڑ 117گیندوں پر 121رنز بنا ڈالے پوری بنگلہ ٹیم پچاس اورز نہ کھیل کر نو گیند پہلے 222رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ٹوٹل اسکور کا ففٹی پرسنٹ لٹن داس نے بنایا آج اگر بنگلہ ٹیم پچاس اورز مکمل کھیل جاتی اور ھدف ٢٣٠ ہوتا تو ہندوستان کو لینے کے دینے پڑ جاتے گرچہ ہندوستان نے اس ہدف کا تعاقب بڑے اچھے انداز میں کیا لیکن اچھا کھیلتے کھیلتے شیکھر کبھی کبھی سابق اوپنر سری کانت کی طرح وکٹ پھینک کر پویلین لوٹ جاتے ہیں آج انہوں نے 14بال پر 15 رنز بنائے اور نظم الاسلام کو اپنا وکٹ دے بیٹھے جبکہ اس سے پہلی گیند پر چوکا مار چکے تھے ان کے جانے کے فورا بعد راءیڈو جو انفارم بیٹسمین تھے وہ بھی اؤٹ ہوگئے اس کے بعد روہت دھونی کارتک جادھو جڈیجہ اور بھونیشور سب نے جی جان سے اور عقلمندی سے ٹارگٹ کی طرف پیش قدمی جاری رکھی کئی اچھی پارٹنشپس نظر آئی بنگلہ کھلاڑیوں نے بھی ہمت نہیں ہاری اور اور جب جب کوئی پارٹنرشپ خطرناک رخ اختیار کرتے ان کے بالرز بریک تھرو دلادیتے یہاں تک کہ آخری اور میں چھ رن جیت کے لئے درکار تھے بنگلہ کپتان ایک غلطی کرچکے تھے سارے اسٹرائک بالرز کے کو ٹے 49ویں میں پورا کرچکے تھے آخری اور کون ڈالے گا یہ ان کے لئے آزمائش بنا پہلے پار ٹائمر سومایہ سرکا ر کے ہاتھ میں گیند تھمائی پر فیصلہ بدل کر دوسرے تجربہ کار پارٹ ٹائمر محمود اللہ کو فائنل اور پھینکنے کو ملا کریز پر کلدیپ اور جادھو جو ٹانگ کے کھنچاو کے باوجود لے میں تھے بڑی دانشمندی سے سنگل اور ڈبل لیکر آخری گیند پر مطلوبہ ایک رن بناکر میچ ہندوستان کی جھولی میں ڈال دیا بھاریتی ٹریسنگ روم اور اسٹیڈیم میں بھارتی شائقین خوشیوں سے جھوم اٹھے واقعی یہ میچ سانس روکنےوالا تھا ھندی کمنٹیٹر اکاش چوپڑہ نے بنگلا کھلاڑیوں کے حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم شکیب اور تمیم کو کھونے کے باوجود حوصلہ نہیں ہاری ۔ میچ میں فل کلائمیکس تھا آخری گیند تک تماشائی دم سادھے ایک ایک گیند پر میچ کی بدلتی صورتحال سے محظوظ ہوتے رہے ٹیم انڈیا کو یہ جیت بہت بہت مبارک تسی گریٹ ہو اسی لےکے ساتھ 2019 کا ورلڈ کپ کھیلو گے تو کوئی وجہ نہیں کہ لیجنڈ دھونی کے ریٹائرمنٹ پر ان کی زندگی کا سب سے بہترین اور یادگار تحفہ دیکر ان کے شاندار کیریر کا شاندار انداز میں اختتام پذیر ہو ویل ڈن ٹیم انڈیا