Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 6, 2018

ممبئی۔مسلم اوبی سی کی پریس کانفرنس۔

ہندو -مسلم اوبی سی متحدہ طورپر دستوری حقوق کے لیے جدوجہد کریں گے۔شبیر احمد انصاری۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ممبئی (صدائے وقت۔بشکریہ یو این آئی)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
6ستمبر آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے صدر شبیراحمد انصاری نے آج یہاں ممبئی میں منعقدہ ایک اخباری کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کے ہندو مسلم پسماندہ طبقات متحدہ طورپر دستوری حقوق کے لیے جدو جہد کریں گے اور اس سلسلہ میں مستقبل کا لائحہ عمل طئے کرنے کے لیے آرگنائزیشن کے بینئر تلے ایک ریاستی اجلاس مورخہ 11ستمبر کو ممبئی کے برلا ماتوشری ہال مرین لائن ممبئی میں منعقد کیاگیا ہے جس میں پسماندہ طبقات کے اعلی سیاسی لیڈران کے علاوہ دانشوران اور اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے
11؍ستمبر کو منعقدہ اجلاس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے آرگنائزیشن کے صدرشبیر احمد انصاری نے کہاکہ ملک اس وقت جس خطرناک دور سے گزر رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔ سرعام ملک کے دستورکو جلایا جارہاہے۔ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے اندر و باہر ہنگامہ برپا کیاجارہاہے۔ ایک طرح سے یرغمال بنا یاجارہاہے۔ ملک میں اقلیتوں،دلتوں اور خصوصاََ او بی سی اور پسماندہ طبقات پر حملے کیے جارہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے جج صاحبان لوگوں کے بیچ آکر ملک کے قانون و دستور کو بچانے کی بات کررہے ہیں۔ ان حالات میں ضرو ری ہوگیا ہے کہ لوگ میدان میں آئیں اور ملک کے دستور کی حفاظت کریں ۔
سوِّدھان سمان سملین کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس اجلاس عام کو شبیر انصای نے 2019میں ہونے والے پارلیمانی الیکشن کے تناظر میں دیکھے جانے کا مشورہ دیا او رکہا کہ اس انتخابات میں او بی سی سماج کا کردار بڑا اہم ہوگا۔اس کے لیے ایک ٹھوس لائحہ عمل تیار کیاجارہا ہے ، اس سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں سے او بی سی کے مسائل کی یکسوئی کے لیے بات چیت جاری ہے تاکہ پسماندہ طبقات کو ان کے حقوق حاصل ہوسکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اس ضمن میں سیاسی پارٹیوں کے جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں حاصل ہوا تو مہاراشٹر کے تمام پسماندہ طبقات کے ذمہ داران کے ہمراہ ریاستی سطح پر تحریک چلائی جائے گی۔
آرگنائزیشن کے ممبئی صدر نظام الدین راعین نے کہاکہ او بی سی سماج کی گزشتہ کئی سالوں سے مانگ رہی ہے کہ sc,stکی طرح obcکو بھی اسمبلی اور پارلیمنٹ میں کوٹہ مختص کیاجائے۔ او بی سی سماج کو صرف پنچایت سمیتی،ضلع پریشد، کارپوریشن کے ہونے والوں الیکشنوں میں کوٹہ دیاجاتاہے ۔ آرگنائزیشن کے قومی ترجمان مرزاعبدالقیوم ندوی ابتداء میں پریس کانفر نس کی غرض و غایت بتاتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں اکھل بھارتیہ سمتاپریشد کے رہنما سابقہ ریاستی نائب وزیر اعلی جھگن بھجبل ،راشٹریہ سماج پارٹی کے رہنما مہادیوجانکر ،بھنڈاری سماج کے رہنما،راجیو یشونت کیر،بھٹیہ ویکمتہ جاتی وجماعتی کے ڈاکڑکیلاش گوڈ ،کلیان دلے صد ر بارہ بلوتے دار سنگٹھنا، ویشوناتھ پاٹل ،صدرکونبی سینا، ببن تائے واڑے، صدر راشٹریہ اوبی سی مہاسنگھ،آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے جنرل سیکریٹری مجتبی فاروق موجود رہیں گے۔پریس کانفرنس میں سلیم الوارے ،سعید خان اور عامر ادریسی نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے جاری تیاروں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی کے مختلف علاقو ں میں کارنر میٹنگیں اور مقامی سماجی جماعتوں وتنظیموں کے رہنماؤں سے بھی بات چیت جاری ہے۔
پریس کانفرنس میں آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری ،اجلاس کے کنوینر نظام الدین راعین،آرگنائزیشن کے ترجمان مرزاعبدالقیوم ندوی،فاضل انصاری ،نائب صدر ، آل انڈیا مسلم مجلس مشاروت کے ممبئی صدر سعید خان،عامر ادریسی ( صدر اے ایم پی) غفران شبیر احمد انصاری موجود تھے۔