Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 6, 2018

جونپور۔ٹرک سے کچل کر عورت کی موت۔

جون پور اتر پردیش (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
رام پور تھانہ حلقہ کے سدھون گاؤں میں مرزاپور۔جونپور شاہراہ پر شوہر کے ساتھ کالج سے واپس گھر لوٹ رہی ایک نوبیاہتا موٹرسائیکل کے کھڈ میں جانے پر شاہراہ پر گر گئی اس دوران پیچھے سے آرہی ٹرک کی زد میں آنے سے اس کی موت ہو گئی۔مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لے لیا ہے۔
اطلاع کے مطابق بھدوہی ضلع کے چوری تھانہ حلقہ کے تحت ورون پور گاؤں رہائشی دیناناتھ پال کی اہلیہ شالنی21جو کہ جونپور کے ایک بی ٹی سی کالج کی طالباء تھی کو موٹرسائیکل سے لیکر کلاس کرانے آیا تھا جہاں سے دوپہر میں واپس لوٹتے وقت جیسے ہی وہ شاہراہ واقع مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچا تھا کہ شاہراہ کے کھڈ ے میں چلاگیا جس کی وجہ سے پیچھے بیٹھی بیاہتا شاہراہ پر گر گئی اور پیچھے سے آرہی ٹرک نے اسے کچل دیا۔حادثہ میں جائے واقعہ پر ہی اس کی موت ہو گئی۔حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرک کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ٹرک کو قبضہ میں لے لیا ہے۔