Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 23, 2018

اعظم گڑھ ۔ہیومن رائٹ کیر کمیٹی کو استقبالیہ۔ڈی ایم نے پیش کیا گلدستہ اور شال۔

اعظم گڑھ۔اتر پردیش۔۔نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .   
اعظم گڑھ۔تنظیم بھارت رکچھا دل کے زیر اہتمام ہیومن رائٹ کیر کمیٹی نئی دہلی کے قومی صدر ڈاکٹر جیا لال جیسوار سابق سائنسداں حکومت ہند کے اعزاز میں ایک استقبالیہ پرو گرام کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ اعظم گڑھ نے گلدستہ اور شال پیش کرکے ڈاکٹر جیا لال کا استقبال کیا۔اس موقع پر مقررین نے ڈاکٹر جیا لال کو ان کی خدمات کے لئیے سراہا گیا۔ڈاکٹر جیا لال نے اس موقع پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سرکاری خدمت کے بعد اب وہ ہیومن رائٹ کیر کمیٹی کے توسط سے عوام و سماج کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور ان کی توجہ انسانی حقوق پر مرکوز ہے۔
واضح ہو کہ ڈاکٹر جیا لال جیسوار ضلع اعظم گڑھ کے بردا تھانہ حلقہ کے تحت بیلوانا گاوں کے رہنے والے ہیں۔وہ مرکزی حکومت میں بطور سمندری سائنسداں خدمات انجام دے چکے ہیں۔قطب جنوبی پر جب پہلی انڈین ٹیم سید ظہور قاسم کی قیادت میں گئی تھی تو اس ٹیم میں ڈاکٹر جیا لال شامل تھے۔انھوں نے سمندری حالات پر کئی کتابیں لکھی ہیں اور 2015 میں انھیں راشٹر پتی ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔۔
بھارت رکچھا دل نے یہ پروگرام اپنے یوم تاسیس کے موقع پر منعقد کیا تھا۔